الیکشن کمیشن نے جموں میں 109خصوصی پولنگ سٹیشن قائم کئے

0
64

ہر شہری کو اَپنے جمہوری حق کا اِستعمال کرنے کیلئے مساوی رسائی حاصل ہونی چاہئے:الیکشن کمیشن
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ الیکشن کمیشن آف اِنڈیا نے جموں پارلیمانی حلقہ میں رائے دہندگان کے لئے مختلف زُمروں کے 109 پولنگ سٹیشن قائم کئے جہاں آج عام اِنتخابات ۔ 2024 ء کے دوسرے مرحلے میںپولنگ ہوئی۔اِن اِختراعی پولنگ سٹیشنوںکو خواتین، جوانوں پر مشتمل، پی ڈبلیو ڈی مینڈ، گرین پولنگ سٹیشن، بارڈر پولنگ سٹیشن اور منفرد پولنگ سٹیشنوں کو بالخصوص خواتین، نوجوانوں، معذور اَفراد (پی ڈبلیو ڈی) کی ضروریات کو پورا کرنے، ماحول دوست طریقوں کو فروغ دینے اور خطے میں مختلف قسم کے رائے دہندگان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔جموں پارلیمانی حلقہ کے چاروں اَضلاع میں مخصوص موضوعات کے تحت پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے جہاں آج ووٹ ڈالے گئے۔جموں ضلع میں خواتین کی طرف سے چلائے جارہے تین ،معذور اَفراد کی طرف سے چلائے جارہے تین ، نوجوانوں کی طرف سے چلائے جارہے دو ، چار گرین ، پچاس بارڈر اور تین منفردپولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے۔ اِسی طرح ضلع سانبہ میں رائے دہندگان کی سہولیت کے لئے خواتین کی طرف سے چلائے جارہے تین ،معذور اَفراد کی طرف سے چلائے جارہے تین،نوجوانوں کی طرف سے چلائے جارہے تین ، تین گرین ، بارہ سرحدی اور دو منفرد پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے۔ اِسی طرح ضلع ریاسی میں خواتین کی طرف سے چلائے جارہے تین ، معذور اَفراد کی طرف سے چلائے جارہے تین ، نوجوانوں کی طرف سے چلائے جارہے تین ، چار گرین اور ایک منفرد پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے۔ راجوری (سندربنی۔کالاکوٹ) ضلع میںخاتوں کی طرف سے چلائے جارہے ایک، معذور اَفراد کی طرف سے چلائے جارہے ایک،نوجوانوں کی طرف سے چلائے جارہے ایک اور ایک گرین پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے تھے۔ نئے قائم ہونے والے پولنگ سٹیشنوں کا مقصد معاشرے کے تمام طبقوں کے لئے رَسائی اور نمائندگی کو یقینی بنا کر اِنتخابی عمل میں اِنقلاب لانا ہے۔ خواتین ، نوجوانوں اور پی ڈبلیو ڈی پر خصوصی توجہ سے ان سٹیشنوں کو ان کی منفرد ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار کردہ سہولیات سے لیس کیا گیا تھا جس سے جمہوری عمل میں فعال شرکت کے لئے سازگار ماحول کو فروغ ملا ہے۔مزید برآں، ماحولیاتی استحکام کے لئے الیکشن کمیشن کے عزم کو ان پولنگ سٹیشنوں پر سبز طریقوں کے نفاذ کے ذریعے ظاہر کیا گیاہے۔ ماحولیاتی اثرات کو کم سے کم کرنے اور سبز مستقبل کو فروغ دینے کے لئے ہر پہلو کو احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔چیف الیکٹورل آفیسر پانڈورنگ کے پولے نیاس سنگ میل کے اقدام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان منفرد پولنگ سٹیشنوں کا قیام اِنتخابی عمل میں شمولیت اور پائیداری کو فروغ دینے کے لئے ہماری لگن کو واضح کرتا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا ماننا ہے کہ ہر شہری کو اَپنے جمہوری حق کا اِستعمال کرنے کے لئے مساوی رسائی حاصل ہونی چاہئے اور یہ پولنگ سٹیشن اس مقصد کے حصول کی جانب ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا