ڈی سی رام بن نے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے گاؤں پرنوٹ میں زمین دھنسنے کی جگہ کا دورہ کیا

0
73

متاثرہ خاندانوں کے ساتھ بات چیت،سڑک، ضروری خدمات کی فوری بحالی پر دیا زور
لازوال ڈیسک
رام بن// ڈپٹی کمشنر رام بن، بصیر الحق چوہدری نے آج یہاں گاؤں پرنوٹ کا دورہ کیا اور وہاں زمین دھنسنے سے مکانات کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کی اور ان کی ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے انہیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وہیںڈی سی کے ساتھ اے ڈی سی ورونجیت سنگھ چڑک، تحصیلدار، دیپ کمار، تحصیلدار ایس ہرویر سنگھ اور مختلف متعلقہ افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے تحصیلدار کو ایس ڈی آر ایف کے تحت امدادی معاملات پر کارروائی کرنے اور متاثرہ خاندانوں کو تباہ شدہ مکانات کے لیے امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
َوہیںبتایا گیا کہ متاثرہ علاقے میں 50 گھروں میں سے 30 کو نقصان پہنچا اور متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔بے گھر افراد کو فوری امداد کے طور پر خیمے، کمبل، برتن اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی گئیں۔ڈی سی نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ جیولوجیکل سروے کے ماہرین کی ایک ٹیم جلد ہی اس جگہ کا دورہ کرے گی تاکہ زمین کے دھنسنے کی وجوہات کا پتہ چل سکے۔وہیںڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضروری خدمات اور سڑکوں کے رابطے کی بحالی کے علاوہ متاثرہ خاندانوں کو رہائش اور راشن کی فوری فراہمی کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔پرنوٹ میں رام بن گول روڈ پر ناکہ بندی کا فوری جواب دیتے ہوئے، ضلع انتظامیہ نے ہلکی گاڑیوں کے لیے سمبر،ڈگڈول لنک روڈ کو کھول دیا ہے۔وہیں یہ اقدام این ایچ 44 کے ساتھ مسلسل سڑک کے رابطے اور سب ڈویژن، گْول کو ضروری ،ہنگامی سپلائی کو یقینی بنائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا