ممکنہ الیکشن مؤخر کرنے کا معاملہ

0
57

ریٹرنگ آفیسر اننت ناگ کی امیدواروں کے ساتھ میٹنگ
یواین آئی

سری نگر؍؍الیکشن ریٹرنگ آفیسر اننت ناگ نے جمعے کے روز راجوری اننت ناگ پارلیمانی نشست کے امیدواروں اور سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی جس دوران الیکشن موخر کرنے کے حوالے سے ان کی آراء حاصل کی گئی۔بتادیں کہ کچھ سیاسی پارٹیوں اور امیداروں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے انتخابات کی تاریخ کو موخر کرنے کے لئے ایک مکتوب بھیجا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کچھ سیاسی پارٹیوں کی جانب سے خراب موسمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست پر سات مئی کو ہونے والے انتخابات کو موخر کرنے کا مطالبہ کیا اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن کو ایک مکتوب بھی بھیجا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ جمعے کے روز ریٹرنگ آفیسر اننت ناگ نے اس نشست پر کھڑے ہوئے امیدواروں اور سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کو طلب کیا جس دوران ان کی رائے حاصل کی گئی۔
اپنی پارٹی ، بی جے پی ، پیپلز کانفرنس اور کئی آزاد امیدوار وں نے الیکشن کو موخر کرنے کا مطالبہ کیا۔نیشنل کانفرنس کے نمائندے نے میٹنگ کے دوران الیکشن موخر نہ کرنے کے حوالے سے پارٹی کا موقف واضح کیا۔ اس میٹنگ میں پی ڈی پی کے کسی بھی نمائندے نے شرکت نہیں کی۔میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کئی امیدواروں نے کہاکہ چونکہ مغل روڈ تین مہینے تک بند رہا جس وجہ سے امیدواروں کو راجوری جانے میں مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔انہوں نے کہاکہ خراب موسم کی وجہ سے وہ راجوری جانے سے قاصر ہے لہذا اس نشست پر ہونے والے الیکشن کو فی الحال موخر کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا