"آرزوئے دل”

0
129

 

 

ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادتگنج، بارہ بنکی، یوپی، انڈیا

میں مانگتا ہوں ترے گھر کے در پہ سر رکھنا
مری دعا یہ خدایا تو با اثر رکھنا
نبی کی شکل میں رحمت جو رب نے دی ہے ہمیں
دلوں میں اپنے یہ تحفہ سنبھال کر رکھنا
دعائے فاطمہ زہرہ کے خلد والوں میں
ہمارا نام بھی مولا شمار کر رکھنا
تو صرف اشک بہانا دیارِ آقا میں
کہ حال دل کا نہ اپنی زبان پر رکھنا
نبی کے شہر پہنچ کر تو مسئلہ ہوگا
مزارِ پاک پہ ناپاک یہ نظر رکھنا
میں تیرے رحم کا امید وار ہوں مولا
تو میرے قلب کو حبِ نبی سے بھر رکھنا
یہ سب ہے دین ہمارے نبء اکرم کی
ہمیں جو آتا نہیں سر کو در بدر رکھنا
مقدروں کی تو تجدید جب بھی کرنا خدا
مرے بھی حق میں مدینے کا اک سفر رکھنا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا