وکشت یاترا مہم کے تحت جی ایچ ایس ڈگراں لور اور ڈگراں اوپر میں

0
249

عوام کو مختلف اسکیموں بابت روشناس کروایا گیا اور نمائشی اسٹالز لگائے گئے
منظور حسین قادری
سرنکوٹ ؍؍تحصیل سرنکوٹ کے دور افتادہ سنگلاخ پیرپنچال کے کوہ دمن میں واقع گاؤں ڈگراں میں وکشت بھارت یاترا کی گشتی تقریب کے دوران جی ایچ ایس ڈگراں اور لور ڈگراں میں محکمہ دیہی ترقی محکمہ صحت محکمہ جل شکتی محکمہ بجلی محکمہ زراعت محکمہ باغبانی محکمہ پوشن آئی سی ڈی پروجیکٹ بفلیاز ودیگران نے عوام الناس کو اپنے اپنے محکمہ جات کے مطابق مرکزی حکومت سے عوام کے لئے چلائی گئی اسکیموں کی آگہی فراہم کی گئی اور مختلف اسکیموں کی عمل آوری کے لئے نمائشی اسٹالز بھی لگائے گئے اس موقع پر فیلڈ اسٹاف کے ساتھ اپنی موجودگی کو یقینی بنایا گیاا اور استفادہ کنندگان کے ساتھ اپنی اسکیموں کی نمائش کرنے والے اسٹالز لگائے گئے یہ مشق اے ڈی سی پونچھ کی ہدایت موجب سرانجام دی گئیں اورمحکمہ پوشن کے آئی سی ڈی ایس کا عملہ سپروائزرز ورکرز ہیلپرز اور محکمہ صحت کے ڈاکٹرز ایم پی ایچ ڈبلیو آشاورکرز نے اس مہم میں شانہ بشانہ خدمات پیش کی جس میں 80 سے 90 تک ملازمین موجود تھے عینی شاہدین کا کہنا ہے کثیر تعداد میں خواتین نظر آئیں علاوہ ازیں محکمہ دیہی ترقی محکمہ تعلیم محکمہ زراعت محکمہ صحت محکمہ بجلی محکمہ باغبانی محکمہ پی ڈبلیوڈی آر اینڈ بی کے علاوہ ایسی مہمات میں دیگر محکمہ جات کے ملازمین واہلکار ندارد چہ جائیکہ جن رضاکار خواتین کو مہینوں مشاہرہ کا انتظار کرنا پڑتا ہے اور وہ بھی اس مہنگپائی کے دور میں آٹا میں نمک برابر تو انھیں ہی ہر محاذ پر دیش بچانے اور لوگوں میں بیداری لانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے یاد رہے اس گشتی مہم کے دوران تشنہ تکمیل کا جائزہ اور تکمیل شدہ امورات کے ڈھانچہ کو بذریعہ ماڈیول عوام کے روبرو کیا گیا طرفہ یہ کہ جن ورکرز ہیلپرز کو سرکار بہت کم مشاہرہ دیتی ہے انھوں نے موجود سرکار کی بیحد تعریف کی اور غریب عوام تک سرکار کے پیغامات پہچانے کے اس طریقہ کار کو منفرد قراردیا جس پر مقامی باشندگان نے ان اقدامات کو سراہا اور حکومت سے مانگ کی کہ جہاں سرکار ہر شہری ودیہاتی کو خوشحال اور ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن دیکھنا کی خواہاں ہے وہیں ورکرز ہیلپرز آشاورکرز ایم پی ای ڈبلیو کے مستقبل کے لئے کوئی مثبت لائحہ عمل تیار کرے جس سے ان کے بچے متاثر نہ ہوں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا