’شرعی مسائل کے حل کیلئے علماء کرام کا متحد ہونا ضروری ہے‘

0
262

علماء کرام و ائمہ مساجد تحصیل تھرو کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کہیں اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی
ایم شفیع رضوی
تھرو؍؍ ضلع ریاسی کی تحصیل تھرو کے علمائے کرام و ائمہ مساجد کی زر صدارت حضرت مولانا شبیر احمد رضوی امام وخطیب مرکزی جامع مسجد شریف درماڑی کے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل تھرو کی مساجد کے ائمہ کرام و علماء کرام نے شمولیت فرمائی میٹنگ میں کہیں اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی ۔ائمہ مساجد کو درپیش آنے والے مسائل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے علماء کرام کہا کہ تمام طرح مسائل کے حل کے لیے علماء کرام کی آپس میں مشاورت ضروری ہے ۔آپسی تبادلہ خیال سے ہی مسائل کا حل ممکن ہے ۔موجودہ پرفتن دور میں معاشرے میں کہیں طرح کی برائیوں نے عروج پکڑ لیا ہے جن پر سنجیدگی کے ساتھ غور و فکر کرنا علماء کرام کا فرض ہے اور ذمداری بنتی ہے شرعی مسائل کا حل نکالنا کچھ جاہل افراد کی وجہ سے معاشرے میں برائیاں جنم لیتی ہیں ۔ایک مچھلی کی وجہ سے پورا سماج بدنام ہوتا ہے اور پھر علماء کرام کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔میٹنگ میں موجود علماء کرام نے بالاتفاق رائے اس فیصلے پر رضامندی ظاہر کی کہ اگر کوئی شخص غیر شرعی کام انجام دیتا اور پھر اس ہٹ دھرمی کرتا ہے اپنی غلطی کو تسلیم کر کے اللہ رب العزت کے حضور توبہ نہیں کرتا پہلے تو ایسے شخص کو اسلامی نقطہ نظر سے سمجھایا جائے اگر سمجھانے کے بعد بھی وہ ہٹ دھرمی کرتا ہے تو پھر ایسے شخص سوشل بائیکاٹ کا اعلان کیا جائے اس گھر میں کوئی بھی دینی شرعی کام جیسے نکاح نماز جنازہ ختم شریف نہ انجام دیا جائے گا اور نہ ہی دوسرے مسلمانوں کے ساتھ شامل ہونے دیا جائے گا تاوقتیکہ وہ اپنے گناہ سے توبہ کر کے آئندہ کے لئے برائیوں سے اجتناب کرنے کا عزم نہیں کر لیتا ہے کچھ لوگوں کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے علماء کرام کو تنقید کا نشانہ بنایا جانا نہایت ہی افسوس کن اور غیر اخلاقی کام ہے ۔میٹنگ میں شمولیت فرمانیوالے علماء کرام میں حضرت مولانا شبیر احمد رضوی امام وخطیب مرکزی جامع مسجد شریف درماڑی ,حضرت مولانا ریاض احمد رضوی درماڑی , حضرت حافظ ولی محمد امام و خطیب جامع مسجد شریف لسولی ,حضرت مولانا ابرار حسین نقشبندی امام و خطیب جامع مسجد شریف کھروگ , حضرت حافظ محمد اسحاق امام و خطیب جامع مسجد شریف تھرو , حضرت حافظ محمد اشرف امام جامع مسجد شریف ترینگا , حضرت حافظ جاوید امام جامع مسجد سلوک , حضرت مولانا محمد شفیع رضوی صوبائی جنرل سیکرٹری مسلم پرسنل لاء بورڈ صوبہ جموں حضرت قاری مدثر رضا امام جامع مسجد شریف درناسی وغیرہ دیگر علماء کرام نے بھی شمولیت فرمائی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا