موسم سرما کے چلتے بالائی علاقوں میں شدید سردی

0
237

بازاروں میں گرم ملبوسات اور کانگڑیوں کی خریداری میں لوگ مصروف
سید زاہد
راجوری؍؍ موسم سرما شروع ہوا ہے اور سردیوں میں آے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ موسم سرما کی شروعات نومبر کے مہینے سے ہوتی ہے جو مارچ کے مہینے تک جاری رہے گی اور ان پانچ مہینے میں وادی کشمیر سمیت جموں میں کافی زیادہ سردی رہتی ہے اور درجہ حرارت بہت نیچے گر جاتا ہے۔سردیوں سے بچنے کیلئے لوگ ا?ج سے ہی تیاریاں شروع کر رہے ہیں۔ راجوری ضلع میں بھی لوگ موسم سرما کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ راجوری ضلع کی دیگر بالائی علاقوں کے لوگ درختوں کی شاخ تراشی کرکے شاخوں کو جمع کرتے ہیں جس کے بعد جلا کر ان سے کوئلہ حاصل کرتے ہیں۔ کوئلے کو موسم سرما کے لئے ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ سرما شروع ہوتے ہی کوئلہ گرمی دینے والی روایتی آلہ کانگڑی میں بھر کر گرمی حاصل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ سردیوں سے بچنے کے لئے روایتی کانگڑیوں میں استعمال ہونے والے کوئلے کی کئی گھروں میں دستیاب رکھتے ہیں اسکے علاوہ گرم ملبوسات کا بڑھ چڑھ کراستعمال کرتے ہیں۔راجوری ضلع کے کوٹرنکہ بدھل درہال تھنہ منڈی سمیت دیگر مارکیٹ میں آج کل لوگوں کا کافی رش دیکھنے کو مل رہا ہے جس دوران لوگوں کی بھاری تعداد گرم ملبوسات کے ساتھ ساتھ کانگڑیوں کی خریداری کررہے ہیں۔ سڑکوں پر جگہ جگہ چھاپڑی فروشوں نے چھاپڑی لگائی ہیں جن پر گرم ملبوسات،کمبل اور کانگڑیاں سجای گئی ہیں اور لوگ موسم سرما کی آمد کی تیاریوں میں خریداری کررہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا