جنترون دھار سیاحتی مقامات حکومت کی نظروں سے اوجھل

0
0

صحت افزاء مقامات پر ڈھانچہ ندارد،علاقہ کو سیاحتی نقشہ پر لایاجائے:رفاقت میر
شاہ محمد ماگرے
کاہرہ؍؍کاہرہ کے جنترون چوٹی جو کہ جموں کشمیر میں خوبصورت ترین جگہوں میں سے ایک ہے مگر سرکار نے نظر انداز کیا ہے۔ سماجی کارکن رفاقت میر نے حکام سے اپیل کی ہے کہ جنترون دھار کو سیاحتی نقشے پر لایا جائے جیسے کی بھدرواہ ڈولمپنٹ اتھاڑٹی ہے ۔اسی طرح بھلیسہ ڈولمپنٹ اتھاڑٹی بنائی جائے جس سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار حاصل ہو اہے جہاں بھی قدرتی حسن سے مالا مال ہے ۔اس جگہ پر سیاحتی مقام بنایا جائے ۔انہیں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی بھی حکومت نے کوئی اقدا م نہیں اْٹھا اور اس علاقہ کو ہر حکومت نے نظر انداز کیا ہوا ہے جو کہ لامثال دلفریب سیاحتی مقامات سے مالامال ہے ۔عوام کو مقامی سیاستدانوں سے گلہ ہے کہ انہوں نے اقتدار میں ایک اچھی جگہ پانے کے باوجود بھی جنترون دھار کو سیاحت کے نقشے میں لانے کا کوئی سنجیدہ اقدام نہیں اٹھایا بس اقتدار کی چٹنی کو لگاتار چٹنے کی خاطر تعمیر و ترقی کے نام پر عوام کو ہمیشہ گمراہ کرنے کا عمل اپنایا گیا ۔کسی علاقہ فتح کو تعمیروترقی طور خوشحال بنانے کے لیے اسے سیاحتی طور پر خوشحال بنانا اشد ضروری ہے لیکن مقامی سیاست ہمیشہ انتقامی گری کی آگ میں جلتی رہی اور علاقہ سیاحتی اور تعمیروترقی طور پسماندگی کی جانب گامزن رہا۔ آج تک جتنی بھی پارٹیاں اقتدار میں ای سب نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے کہ سرکار بننے کے فورا بعد ہی بھلیسہ کے سیاحت کے نقشے میں ضرور تبدیلی لائیں گے لیکن آج تک سرکار بننے کے بعد کوئی بھی اپنے وعدے کو نبھا نہیں سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا