بابر فاروق
کشتواڑ؍؍قومی رضا کارانہ خون عطیہ دن کے موقع پر این ایچ پی سی نے ضلع ہسپتال کشتواڑ کے اشتراک میں کشتواڑ میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں این ایچ پی سی کشتواڑ کے سینئر آفیسران نے بھرپور حصہ لیا، جن میں سریش کمار سربراہ ڈلہستی پاؤر اسٹیشن، وی کے شیوم کمار جی ایم الیکٹریکل، شری مکیش کمار جی ایم، مکینیکل، شری پی کے جین جی ایم، سول، ڈاکٹر نصیر عرفان سینئر ڈی سی ایم او اور ڈاکٹر یدھویر سنگھ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ضلع ہسپتال کشتواڑ شامل تھے۔
https://kishtwar.nic.in/public-utility/district-hospital/
اس کے علاوہ این ایچ پی سی کے ملازمین، ہسپتال کا عملہ اور سی آئی ایس ایف سیکورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔کم از کم 25 افراد نے خون عطیہ کیا تاکہ علاقے میں میڈیکل ایمرجنسیز کے دوران ضرورت مندوں کی مدد ہو سکے۔ ڈاکٹر یدھویر سنگھ نے خون عطیہ کرنے کے صحت پر مثبت اثرات کو اْجاگر کیا، جن میں دل کے دوروں اور بلڈ پریشر کے مسائل میں کمی شامل ہے۔ این ایچ پی سی کے آفیسران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کشتواڑ کے عوام کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے لیے باقاعدگی سے ایسے کیمپ منعقد کرتے رہیں گے۔