زبیر ملک
عملے کی حاضری اور وقت کی پابندی کو جانچنے کے لیے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اے سی آ رطاہر مصطفی ملک نے ڈپٹی کمشنر راجوری وکاس کنڈل کی ہدایت پر دیر رات کمیونٹی ہیلتھ سنٹر درہال کا اچانک معائنہ کیا۔ اے ڈی ایم نے رات گئے ان اچانک معائنہ کے دوران مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے بات چیت کے علاوہ صحت کی سہولیات اور طبی عملے کی دستیابی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ انہوں نے حاضری رجسٹر اور ڈیوٹی روسٹر کو بھی چیک کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ڈاکٹروں اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کے ڈیوٹی روسٹر کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں تاکہ عوام کی سہولت کے لئے ان کی حاضری اور وقت کی پابندی کو چیک کیا جا سکے۔ انہوں نے مریضوں اور اٹینڈنٹ کے درمیان کووِڈ کے مناسب رویے کے نفاذ پر مزید زور دیا۔مریضوں نے اور اٹینڈنٹ نے ان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ اسٹاف حاضر ہے مگر پھر بھی ہسپتال کی حالت بہت خراب ہے ۔اس میں جتنے بھی باتھ روم ہیں ان میں انسان کیاکتے بھی نہیں جا سکتے ہیں اور انہوں نے یہ عرض کی کہ تمام ڈاکٹروں کو ہدایت کی جائے کہ صفاء کرمچاریوں کو لگا کر یہاں کے باتھ روم صاف کئے جائیں تاکہ لوگوں کو بیت الخلاء میں جانے کے لیے کوئی دشواری پیش نہ آئے اور وہ جاکر اپنی حاجت روا کر سکیں۔