ضلع انتظامیہ نے ٹیسٹنگ میں تیزی لائی اور محکمہ صحت ہر مشکل سے لڑنے کے لئے تیار
عمرارشدملک
راجوری ؍؍جموں کشمیر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر دستک کے بعد جموں کشمیر حکومت نے کافی حد تک اس پر کنٹرول کرنے کی تیاریاں مکمل کر دی ہیں اور ہفتہ وار لاک ڈاؤن کا سلسلہ بھی شروع کیا ہے۔ وہیں ضلع راجوری میں بھی کورونا کیسسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور وہیں ضلع انتظامیہ راجوری بھی کورونا کی روک تھام کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 42 نئے کورونا مثبت کیسسز سامنے آئے اور اس وقت تک 286 کْل مثبت کیسسز زیرِ علاج ہیں اور زیادہ تر کورونا مثبت مریض گھروں میں ہی کورونٹائین ہوگئے ہیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کونڈل کی ہدایت پر مختلف مقامات پر کورونا کی جانچ کی جا رہی ہے اور ساتھ میں لوگوں کو کورونا کے متعلق بیدار بھی کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں جی ایم سی ہسپتال راجوری کے ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر جاوید اقبال سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ جی ایم سی راجوری ہو یا پھر محکمہ صحت ہم سب کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں اور میری یہ اپیل رہے گی کہ لوگ گھروں میں رہے اور خاص طور پر ہسپتالوں کا رْخ نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ جی ایم سی راجوری پوری طرح سے تیار ہے لیکن لوگوں کو بھی پرہیز کرنی ہوگی تب جاکر ہم کورونا سے بچ سکے گے۔