جموں سرینگر قومی شاہراہ تیسرے روز بھی بند

0
0

درماندہ مسافروں کی مشکلات میں اضافہ
ملک شاکر
بانہال// گذشتہ دنوں میں موسم کے اچانک کروٹ بدلنے سے جموں سرینگر قومی شاہراہ پھر سے بند رہی جس سے مسافروں کے مصائب میں اضافہ ہوا ۔اگرچہ بارشوں اور برفباری کے باعث گذشتہ ہفتہ جموں سرینگر قومی شاہراہ پر جگہ جگہ پر پسیاں گر آنے کی وجہ سے آٹھ دن بند رہی اور انتظامیہ نے شاہراہ پر سے پسیاں ہٹانے کا کام کر کے شاہراہ کو کھول دیا تھا جس میں صرف درماندہ مسافروں کو چلنے کی اجازت دی گئی تھی لیکن پچھلے دو روز سے وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ صوبہ جموں کے مختلف علاقوں میں تازہ بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہوا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ رام بن بانہال کے مقام پر جگہ جگہ پسیاں گر آنے سے جموں سرینگر قومی شاہراہ کو بند کردیا گیا اور درماندہ مسافروں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوتا گیا اور اسی کے چلتے آج تازہ بارشوں اور برف باری کے بعد مقامی سڑکوں پر کورا لگنے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو چلنے میں بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بعد دوپہر تک مقامی سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر ہو کر رہ گئی ۔دوسری جانب بانہال بارہمولہ ریل سروس بدستور اپنے خدمات انجام دے رہی ہے اور جو کہ ابھی بھی جاری ہے جس کی وجہ سے بانہال سے وادی کشمیر کی طرف جانے کے لیے لوگوں کو سہولت فراہم ہو رہی ہے اور خاص طور سے درماندہ مسافروں کے علاوہ بانہال سے وادی کشمیر جانے کے لئے مریضوں کو ریل خدمات فراہم ہونے سے راحت مل رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا