مینڈھر کے منکوٹ میں پولیس پبلک دربار منعقد

0
0

جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ ہیں:عوام
ناظم علی خان
مینڈھر مینڈھر پو لیس کی جانب سے منکو ٹ میں ایک پو لیس پبلک دربارکا نعقاد کیا گیا کی صدارت ایس ڈی پی او مینڈھر نیرج پڈیار نے کی جبکہ اس مو قعہ پرایس ایچ او مینڈھر انسپکٹر عنا ئت حسین اور پی پی منکو ٹ انچارج محمد کر یم بھی مو جو دتھے ۔ میٹنگ میں کثیر تعداد میں معز رین اور زی شعور لوگو ں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقعہ پر مقررین نے اپنے اپنے مسائل پو لیس افسران کے سامنے رکھے ۔ مقامی عوام نے کہا کہ ہم علا قہ سے جر م کو ختم کر نے کے لئے پو لیس کے ساتھ ہیں ، لو گو ں نے کہا کہ سر حدی علا قہ میں ابھی تک بینکر تعمیر نہیں کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے لو گو ں نے پا کستا نی فائرنگ اور شیلنگ کے دوران کوئی محفو ظ جگہ نہیں ہے ۔ عوام نے پو لیس افسر ان سے مطالبہ کیا کہ ان کی جا ئزمطالبات کو اعلی افسر ان تک پہنچای جائے تا کہ ان کا ازالہ ہو ۔ اس موقع پر ایس ڈی پی او مینڈھر نیرج پڈیار نے اظہار خیال کرتے ہوئے لو گو ں سے اپیل کی کہ وہ شیلنگ کے دوران اپنے گھرو ں میں رہیں اور جب تک شیلنگ بند نہیں ہو تی ہے تب تک گھرو ں میں ہی رہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ عوامی مطالبات اور مسائل کو اعلی افسران تک پہنچایا جائے گا ۔موصوف نے مزید کہاکہ وہ ٹر یفک قوانین کی پیروی کریں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا