صاف ستھرا مومنٹ کے صدر شوکت علی چوہدری نے کی شرکت
لازوال ڈیسک
جموںصاف ستھرا مومنٹ کے ریاستی صدر شوکت علی چوہدری نے آج نگروٹہ تحصیل کی پنچایت شبہ گاو¿ں پنگالی کے ما دور گاہ پبلک اسکول پنگالی میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی جہاں اسکولی طلاب نے اپنے اندر چھپے ہنر کو دکھایا اور اسکول کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور والدین کا نام بھی روشن کیا ۔۔واضح رہے اس تقریب میں علاقہ ے چار دیگر اسکولوں کے طلاب نے بھی شرکت کی وہیں تقریب میں سماجی کارکن نورمحمد چوہدری ،ہنس راج ،جمعیت علی بانیاں ،پورن چند ،محمد مجید و دیگران نے شرکت کی ۔تقریب میں صاف ستھرا مومنٹ کے صدر شوکت علی چوہدری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ما درگا اسکول کے پرنسپل ،اسٹاف اور طلاب کو بہترین کارکردگی پر مبارک باد پیش کی ۔