کشتواڑ میں جموں وکشمیر اپنی پارٹی کو ایک خاصا دھچکا

0
0

ٹریڈ یونین نزیر احمد شیخ نے اپنے عہدہ اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا
مشتاق احمد دیو

کشتواڑ ؍؍کشتواڑ ضلع کشتواڑ میں جموں وکشمیر اپنی پارٹی کو ایک خاصا دھچکا لگا ھے ۔جماعت کے ضلعی سیکرٹری ٹریڈ یونین نزیر احمد شیخ نے اپنے عہدہ اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔نذیر احمد شیخ کا کہنا ھے کہ اس جماعت کے پاس عوامی بہتری کے لیے کوی پروگرام ہے ہی نہیں۔ نذیر احمد شیخ نے کہا اس جماعت کی ضلعی قیادت ان کے ساتھ کئے گئے وعدہ کو وفا نہ کرسکے وہ عوام کو درپیش مسایل ومشکلات سے کیا نجات دلا سکیں گے ۔نزیر احمد شیخ نے کہا کہ ضلع کشتواڑ کے لوگ بے شمار پریشانیوں کے شکار ہیں لیکن انکی بات نہیں کی جارہی ھے اسلئے ضرورت آن پڑی ھے کہ اس سیاسی جماعت کو مظبوط کیا جائے جسکا دایرہ وسیع ہو اور ہر جگہ پر موجود ہو ۔نذیر احمد شیخ نے کہاکہ جب تک نئی پارٹی کا تعارف گاؤں گائوں پہنچے گا تب تک لوگوں کے مشکلات میں اضافے ہوتے جائیں گے ۔اسلئے کافی سوچ سمجھ کے یہ فیصلہ لیکر خود کو اس نئی نویلی جماعت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا جارہا ہے ۔نذیر احمد شیخ نے کہا کہ وہ کئی دیگر احباب کے ساتھ رابطہ میں ہیں جو اس جماعت سے دامن چھڑا کر ایک مضبوط جماعت کا ساتھ دیں گے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا