ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ شری اندر جیت نے ڈاک بنگلہ پونچھ میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی

0
0

اجلاس میں رکن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ چوہدری عبدالغنی و دیگر سرپنچ و پنچ بھی رہے موجود
ماجد چوہدری

پونچھ// پونچھ ضلع کے ڈاک بنگلہ پونچھ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ شری اندر جیت کی صدارت میں بلاک پونچھ کا ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا جسے بلاک دیوس کے نام سے موسوم کر بلاک میں شروع کاموں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں حلقہ پونچھ سے رکن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ چوہدری عبدالغنی و بلاک پونچھ کے کئی سرپنچوں و پنچوں نے بھی شرکت کی اور اپنے مسائل براہ راست ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ شری اندر جیت کے سامنے رکھے۔اس اجلاس میں کئی ضلع افسران بھی موجود رہے جنہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ شری اندر جیت کو بلاک میں جاری ترقیاتی کاموں و دیگر اسکیموں کی عمل آوری کو لیکر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔اس کے علاوہ رکن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ چوہدری عبدالغنی و سرپنچوں و پنچوں نے بھی اپنے مطالبات ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ شری اندر جیت کے سامنے رکھے جس پر ضلع افسران کے ساتھ بحث و مباحثہ بھی ہوا اور نتیجہ خیز گفتگو کی۔آخر میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ شری اندر جیت نے تمام شرکاء سے بات کی اور ضلع افسران کو بھی بروقت کاموں کو مکمل کرنے اور اسکیموں کی عمل آوری کی ہدایت دی۔ رکن ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ چوہدری عبدالغنی نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ شری اندر جیت سے افسران کو پنچایتی نمائندگان سے تال میل قائم کر کام کرنے کی بات کہی اور تمام اسکیموں کی عمل آوری میں پنچایتی نمائندگان کی شراکت پر زور دیا جس سے زمینی سطح پر سرکاری اسکیموں کا فائدہ عام عوام تک پہنچ سکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا