مرکزی عید گاہ ساگرہ میں جشن میلادالنبی کے تعلق سے عظیم الشان پروگرام ہوا منعقد

0
0

نوجوانوں کو منشیات سے بچنے کے لیے دینی محافل میں شمولیت اور علماء کرام سے جڑنا ہوگا: مفتی فاروق مصباحی
آقائے کریم کے اخلاق کریمانہ کو دیکھ ہر دشمنان دین بھی اسلام میں جوق در جوق داخل ہوئے: کلیم اشرف نعمانی
سرفرازقادری

مینڈھر؍؍مرکزی عیدگاہ ساگرہ میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلق سے عظیم الشان پروگرام زیر صدارت مولانا مفتی محمد سلطان نقشبندی اور زیر قیادت مفتی محمد ادریس ثقافی امام و خطیب مرکزی جامع مسجد ساگرہ منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کالم پاک سے ہوا۔ پروگرام کو آگے بڑھاتے ہوئے مدرسہ فیضان اولیاء کے مدرس مولانا طارق رضانعیمی نے محبت رسول پر بہترین بیان کیا مولانا جاویدرضا نعیمی قادری نے علم دین پر مدلل و مفصل بیان کرتے ہوئے کہاکہ علم دین سیکھنے کی اشد ضرورت ہے کیوں کہ علم دین نہیں تو کچھ بھی نہیں کیوں کہ دور حاضرہ میں جو بھی برائیوں کا بڑھاوا ہو رہا ہے یہ سب لا علمی کی بنیاد پر ہو رہاہے۔ اتر پردیش سے آئے ہوئے شاعر اسلام مولانا جاوید رضا گوہر سلطانپوری نے نعت رسول مقبول گنگنائی شاعر اسلام کے بعد مقرر خصوصی قائد اہلسنت خطیب پونچھ مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی نے بہت ہی بہترین انداز میں اصلاح معاشرہ و سیرت النبی پر ولولا انگیز خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دور حاضرہ میں عوام زیادہ تر برائیوں کی جانب جارہی ہے دور حاضرہ میں لوگ ہر مواقع پر ڈھول گانے باجے اور بہت سارے غیر شرعی کام انجام دیتے ہیں جس کو شریعت نے بلکل صاف الفاظ میں منع کیاہے اور نوجوان نسل زیادہ تر منشیات میں مصروف ہیں جو بہت بری لعنت ہے ۔اس لعنت سے دور رہنے کے لیے عوام الناس اور خاص کر نوجوانوں کو علماء کرام سے جڑنا اور علماء کرام کے قریب آنا ہو گا اور ہر دینی محفل میں شامل ہونا نوجوانوں کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اتر پردیش کی سر زمین سے تشریف لائے ہوئے حافظ احادیث کثریرہ مولانا کلیم اشرف نعمانی نے اخلاق مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم پر بہت ہی بہترین اندازمیں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آقائے کریم علیہ سلام کے اخلاق کریمانہ کو دیکھ ہر دشمنان دین بھی اسلام میں جوق در جوق داخل ہوتے گئے ہمیں بھی آقاکے اخلاق کریمانہ پر عمل کرنا ہے اور آپسی بھائی چارہ کو قائم رکھناہے۔ صدر جلسہ مفتی محمد سلطان نقشبندی نے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے علماء و عوام کو پند و نصائخ نے نوازہ اور ایک بہترین پیغام دیا جس کی دور حاضرہ میں اہم محسوس کی جارہی ہے۔ مفتی محمد ادریس ثقافی امام خطیب مرکزی جامع مسجد ساگرہ نے علماء کرام اور آئے ہوئے سبھی حضرات کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر نظامت کے فرائض حافظ سرفرازاحمد خان قادری مہتمم مدرسہ فیضان اولیاء نے انجام دیئے۔ آخر میں صلاۃ و سلام کے بعد عالم اسلام کے لیے دعا ہوئی اور لنگر تقسیم ہوا۔اس موقع پر مالانا فاروق حسین رضوی، مولوی محمد خرشید، مولوی محمد حسین، مولانا غلام مصطفے، مولانا نصیر، مولوی عبدالمجید رضوی،مولوی ناظم احمد، مولوی محمد فرید اشرفی، نمبردار محمد بوٹا، چوہدری محمداشرف، سرپنچ آفتاب خان، محمد معروف، محمدجاوید، چوہدری اشفاق، نور محمدملک، چوہدری محمدرشید، حاجی محمد زمان سرحدی، محمدمجید، حوالدارمحمدخالد، علماء کرام حفاظ کرام آئمہ مساجد اور معززین علاقہ موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا