کیشوان بی پنچایت میں پی ایم اے وائی کے تحت عوام کو مکانات فراہم کیے جائیں: غلام حسین میر

0
0

محمد اشفاق

کشتواڑ؍؍جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نوجوان رہنما اور ضلع یوتھ سیکرٹری برائے کشتواڑ غلام حسین میر نے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ سے بلاک ٹھاکرائی کی کیشوان بی پنچایت میں پی ایم اے وائی کے تحت غربا کو مکانات فراہم کرنے کی اپیل کی۔میر منگل کے روز کیشوان علاقے کا پانچ روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد کشتواڑ پہنچے، کشتواڑ پہنچتے ہی انہوں نے سب سے پہلے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک کمار شرما کو ایک میمورنڈم پیش کیا ، جس میں انہوں نے پنچایت کیشوان بی میں غربا کو مکانات فراہم کرنے پر خصوصی زور دیا۔علاؤ ازین انہوں نے کیشوان بی پنچایت میں بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے اور دیگر بنیادی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے بھی ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کی۔میر نے ’لازوال ‘کو بتایا کہ وہ علاقہ کیشوان کی تعمیر و ترقی کے خواہاں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ کیشوان کے غریب عوام کو ہر ہر طرح کی بنیادی سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا