رام بن میں بھی دفاتر کا اچانک معائنہ

0
0

غیر حاضر ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم
مشکور احمد

رام بن؍؍ سرکاری دفاتر میں وقت کی پابندی کو نافذ کرنے اور غیر حاضری کو ختم کرنے کے لیے سینئر افسران کی قیادت میں کی۔ٹیموں نے رام بن ضلع بھر میں سرکاری دفاترکااچانک معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران متعدد افسران اور اعلیٰ عہدیدار اپنی سرکاری ڈیوٹیوں سے غفلت برتتے پائے گئے۔معائنہ کا مقصد دفاتر میں وقت کی پابندی کو یقینی بنانا اور تمام محکموں میں عوامی خدمات کی فراہمی کا موثر طریقہ کار ہے۔ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے مختلف ضلعی دفاتر کا اچانک دورہ کیا اور ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات جاری کیں۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر رام بن راجندر شرما اور اے ڈی سی ہربنس لال نے پی ڈبلیو اینڈ آر اینڈ بی ، جل شکتی ، ہیلتھ ، ٹرانسپورٹ ، سوشل ویلفیئر ، ایجوکیشن ، ہینڈ کرافٹس اینڈ ہینڈلوم ، ڈی ٹی او اور دیگر ڈسٹرکٹ ، سیکٹرل اور انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹس کے دفاتر کا بھی معائنہ کیا۔اے سی آر رام بن، ایس ڈی ایم گول ، بانہال اور رامسو نے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں دفاتر کا معائنہ کیا۔مختلف محکموں کے 95 ملازمین ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے اور ان کے خلاف سروس کنڈکٹ رولز کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نظم و ضبط کو برداشت نہیں کرے گی اور جو لوگ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام نہیں دیتے ان کے خلاف قواعد کے مطابق سخت کارروائی کریں گے۔غیر حاضر ملازمین کے نام بھی قواعد کے مطابق کارروائی کے لیے ان کے ڈویڑنل ہیڈ کوارٹرز کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا