منظور حسین قادری
سرنکوٹ ؍؍گورنمنٹ گرلز ہائر اسیکنڈری اسکول سرنکوٹ کے قریب سرنکوٹ قصبہ میں ایک دکان خا کسترہوئی۔اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے سرنکوٹ اور گردونواح میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا ۔تحصیلدار سرنکوٹ ، شیراز احمد چوہان (کے اے ایس) اور ایس ایچ او سرنکوٹ ، جتندر سنگھ سمبیال پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع واردات پر پہنچے۔ ملحقہ علاقوں کے لوگ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ جبکہ فائر بریگیڈ نے بھی فوراّموقع واردات پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا قابو پا لیا تاہم واقعے میں ایک دکان مکمل طور پر جل گئی۔ذرایع ابلاغ کے شناخت کرنے پر اس دکان کا مالک مسمی امجد چوہان ولد محمد رفیق چوہان ساکنہ سمہوٹ ، تحصیل سرنکوٹ ضلع پونچھ کے نام پر ہوئی ۔فائر بریگیڈ اور مقامی لوگوں کی بروقت کوششوں سے آگ کو مزید پھیلنے سے روکا گیا۔ اگر اس آگ پر بروقت قابو نہ پایا جاتا تو یہ پوری مارکیٹ میں پھیل سکتی تھی واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ ایس ڈی ایم سورنکوٹ ، نعیم النساء نے یقین دلایا کہ معاملے میں قانونی کارروائی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی۔اور اس معاملے کی انکوائری مکمل طور پر جائزہ لے کر کی جائے گی۔