رام بن میں مٹی کا تودہ گر آنے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک معطل

0
0

ٹریفک کی معطلی کے سبب اس وقت سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہیں
لازوال ڈیسک

رام بن ؍؍ضلع رام بن میںمٹی کا تودہ گر آنے کے باعث سرینگر جموں شاہراہ ایک بار پھر ٹریفک کے نقل و حمل کیلئے بند کردی گئی ہے۔ ٹریفک کی معطلی کے سبب شاہراہ پر ہزاروں کی تعداد میں مال بردار اور مسافر گاڑیاں درماندہ ہیں۔ سی این ایس کے مطابق سرینگرجموں شاہراہ پرکیفٹیریا موڑ کے نزدیک تازہ زمینی تودے گر آنے کے بعد اس شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت پھر معطل ہوئی ہے۔حکام کے مطابق ضلع رام بن میں اس مقام پر کافی تودے گر آئے ہیں جن کو ہٹانے کا کام شد و مد سے جاری ہے ادھر سرینگر جموں شاہراہ ایک بار پھر بند ہونے کے نتیجے میں شاہراہ پر ہزاروں کی تعداد میں مال بردار اور مسافر گاڑیاں درماندہ ہوکے رہ گئیں ہیں۔ سرینگر جموں شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کی نقل و حمل کے قابل بنانے کیلئے متعلقہ ایجنسیاں کام کررہی ہے۔ ادھر حکام نے بتایا ہے کہ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کیلئے کام جاری ہے اور امید ہے کہ آج دیر رات تک کام مکمل ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا