قبائلی امور محکمہ ’’ ہوسٹل ماڈرنائزیشن ‘‘کا منصوبہ شروع کرے گا:ڈاکٹرشاہداقبال چوہدری

0
0

سیکرٹری نے روڈ میپ ، بنیادی ڈھانچے کو اَپ گریڈیشن اور سہولیات کی نقاب کشائی کی
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍محکمہ قبائلی امور نے طلاب کو بہترین سہولیات اور مسابقتی پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے اَضلاع کے تمام رہائشی ہوسٹلوں کے وقتی جدیدیت کے لئے عمل شروع کیا ہے جس میں بنیادی ڈھانچے کی اَپ گریڈیشن ، ٹیکنالوجی اِنٹرونشنوں ، انتظامی نظم و ضبط وغیرہ کام شامل ہیں۔سیکرٹری قبائلی امور محکمہ اور چیف ایگزیکٹیوآفیسر مشن یوتھ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے اس منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے اَفسران کی ایک میٹنگ طلب کی۔ محکمہ نے زیر انتظام تمام ہوسٹلوں کو جدید بنانے کے لئے مقررہ وقت کے ساتھ روڈ میپ تیار کیا۔ انہوں نے بہترین نتائج کو یقینی بنانے کے لئے شراکت داروں اور ڈومین ماہرین سے وابستہ رہنے کے لئے کہا۔ڈاکٹر شاہد نے ہوسٹل کی جدید کاری کے منصوبے کی نقاب کشائی کرتے ہوئے نتائج پر مبنی ہم آہنگی کی جانچ اور تشخیص کے لئے کہا۔ محکمہ داخلے کے لئے انتخابی مسابقتی عمل کا رخ کرے گا اور بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرے گا۔اُنہوں نے کہا کہ ہر ہوسٹل میں طلاب کو داخلے سے ہی رہنمائی کرنے کے لئے کیریئر کونسلنگ سینٹر ملے گا۔ سی سی سی مسابقتی امتحانات کے کوالیفائروں ، اختراع کاروں ، کاروباری افراد ، ماہرین تعلیم اور ڈومین کے ماہرین کے ساتھ ہر ماہ چار سے پانچ انٹرایکٹیو سیشنوں کا انعقاد کریں گے۔ سی سی سی ہوسٹلوں کو الگ بجٹ فراہم کیا جائے گا۔جدید کاری کے منصوبے میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی جن میں فرنیچر ، بستر ، سینٹری سے متعلقہ اشیاء ، صفائی کے اجزاء اور دیگر سہولیات شامل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے ذریعہ طبی فٹنس ٹرینروں کی تعیناتی تمام مطلوبہ آلات کے ساتھ جمنازیم اور سپورٹس کلپ کا قیام ایک ماڈل انٹرونشن کو یقینی بنایا جائے گا۔محکمہ معیاری تعلیم پر زور دیتے ہوئے لائبریریوں کو تمام مطلوبہ کتابوں کے ساتھ قائم کرے گا جو ڈیجیٹل لائبریری کی کتابوں ، جرائد ، حوالوں اور دستاویزات کے آف لائن اور آن لائن مخزن ہوں گی۔ محکمہ ٹیوشن سسٹم آن لائن کلاس ماڈیول کی جگہ لے گا جس کے لئے جموں اور سری نگر میں ہر ایک ہوسٹل میں سمارٹ کلاس روموں اور ایک جدید ترین سٹوڈیو قائم کیا جائے گا تاکہ ریسورس اَفراد کو ہوسٹل کے ساتھ رابطہ قائم کیا جاسکے۔ڈاکٹر شاہد نے کہا کہ کلاس VI۔XII تک کے پورے جے اینڈ کے بورڈ کے نصاب کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لئے ایک متوازی عمل ہوگا جس میں طلبا کو سکول بیگ ختم کرنے کے لئے ٹیبلٹ کمپیوٹرس میں مہیا کیا جائے گا۔ ڈی پی ٹی افہام و تفہیم کی سہولیت کے لئے صوتی اور تصویری لیکچر بھی مرتب کرے گا۔ یہ سہولیات موجودہ تعلیمی سال سے فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کھانے کے مینوز اور یونیفارم پر نظر ثانی کرنے کے لئے کہا جس میں ہر طالب علم کے لئے فی دن 100 روپے فی یوم اور 2200 روپے سالانہ مختص ہے اور بہتر معیار کو یقینی بنانے کے لئے اس میں اضافہ کیا جائے گا۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ، طلاب اور عملے کے لئے بائیو میٹرک حاضری ، آر او واٹر پیوریفائر ، پاور بیک اَپ کی سہولیت ، گرمائشی سامان اور دیگر سہولیات جدید کاری کے منصوبے کا ایک حصہ ہیں۔ محکمہ ہوسٹلوں کی جدید کاری ، تعلیمی تعاون سمیت وظائف اور ان ہوسٹلوںمیں بہتر معیاری سہولیات کی فراہمی پر 15 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرے گا۔ہوسٹل کے وارڈنز کو طلاب کی باقاعدہ صحت کی دیکھ ریکھ اور پی ایم جے اے وائی ۔ سی ای ایچ اے ٹی سکیم کے تحت 5 لاکھ روپے کی صحت کی فراہمی کے لئے لازمی اندراج کی ہدایت دی گئی تھی۔تمام ہوسٹلوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مجوزہ اقدامات اور ہدفِ کار کامیابیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوسٹل مینجمنٹ کا ایک تفصیلی منصوبہ مرتب کریں۔میٹنگ میں ڈائریکٹر قبائلی امور مشیر احمد ، سیکرٹری مشاورتی بورڈ مختار چودھری ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ، فائنانشل،او ایس ڈی مشن یوتھ ، او ایس ڈی سکل ڈیولپمنٹ مشن ، ڈپٹی ڈائریکٹروں نے شرکت کی جبکہ اضلاع کے تمام ہوسٹلوں کے وارڈنز اور فیلڈ اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا