شراب کی 228دُکانوں کی ای ۔نیلامی کا سلسلہ شروع

0
0

جموں وکشمیرکے سرکار ی خزانے کو140کروڑ کی آمدانی حاصل ہوگی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍مرکزی زیرانتظام علاقے جموں وکشمیر میں سرکار کوشراب کی دوکانوں کی ای اکشن کے طور پر رواں برس کے دوران 140کروڑ روپے کی آمدانی حاصل ہوگی ۔اکشن پرپابندی عائد کرنے کے سلسلے میں ہائی کورٹ میں دائر کی گئی عرضی خارج کردی گئی ۔مرکزی زیرانتظام علاقے جموں وکشمیرمیں شراب کی دکانوں کی ای اکشنو ںکاسلسلہ شروع کیاگیا ہے اور 228کے قریب دکانو ںکی ای اکشن شروع کردی گئی ہے۔ سرینگر میں کئی علاقوں میں شراب کے دکان کھولی جارہی ہیں ،جبکہ جموں میں بڑی تعدادا میں نئی شراب کے دکانوں کوکھولنے پر لائسنس حاصل کرنے والے سابقہ تاجروں نے احتجاج بھی کیااور ہائی کورٹ میں سرکار کی جانب سے ای اکشن کی کارروائی پر پابندی عائد کرنے کے سلسلے میں عرضی بھی دائر کی تھی ۔عدالت نے تاجروں کی جانب سے دائر کی گئی عرضی کوخارج کردیا جسکے بعد سرکار نے باضابطہ طور پر228دوکانوں کی اکشن کاکام شروع کردیا۔سرکار کو ای اکشن کے ذریعے 140کروڑ روپے کی آمدانی حاصل ہوگی جو لوگوں کی فلاح وبہبود پرخرچ کی جائیگی ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا