مقامی عوام کی لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر سے مداخلت کی اپیل
لازوال ڈیسک
کشتواڑ ؍؍کشتواڑ کے بلاک ٹھاکرائی کے پنچائت انجول کے لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر سے پر زور مانگ کرتے ہوئے کہا کہ گائوں میں محکمہ صحت عامہ کا کوئی بھی سینٹر نہیں ہے۔ پنچائت انجول پانچ ہزار کی آبادی پر مشتمل ہے ۔ لیکن افسوس انجول گائو ں میں ڈسپنسری تک نہیں ہے۔ سرپنچ انجول اور لوگوں نے ہزاروں دفعہ ضلع انتظامیہ کو ڈسپنسری کو لیکر فریاد کی لیکن گائوں کے لوگوں کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔ لوگوں نے مزید کہا کہ ہزاروں دفعہ ایڈوائزر صاحبان اور لیفٹیننٹ گورنر سے درخواست بھیجی پر اس کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔ سرپنچ انجول نے کہا کہ سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی سے بھی انجول سے وفد ملے لیکن انجول پنچائت کو محکمہ صحت کی طرف سے کوئی بھی ڈسپنسری یا سب سنٹر نہیں دیا گیا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ معمولی چوٹ لگنے پر انجول، کڑنا، سرگواڑی، ذراڑی، مڑنا، گواڑی کے لوگوں کو کشتواڑ جانا پڑتا ہے جو کہ گائوں کے لوگوں کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے۔ انجول گائوں کے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کشتواڑ اشوک شرما تا لیفٹیننٹ گورنر جموں کشمیر سے پر زور مانگ ہے کہ گائو ں انجول کو نظر انداز نہ کریں اور انجول میں ڈسپنسری فوری قائم کی جائے ۔