سرفرازقادری
مینڈھر؍؍سماجی کرکن،دینی مدرس اور بلاگر ،قاری رمیزراجہ سستانی نے ذرائع ابلاغ میں اپنی ایک پریس ریلز جاری کرتے ہوئے وسیم رضوی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ قاری رمیزراجہ سستانی نے وسیم رضوی کو قرآن پاک کا منکر اور دین اسلام کا کھلا دشمن قرار دیا ہے۔ نیز راجہ نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ وسیم رضوی دورِ حاضرہ کا ایک نہایت ہی بدبخت اور مفتن شخص ہے۔ راجہ نے کہا کہ اس شخص نے دجال کا اہم اہل کار ہونے کا واضح ثبوت دیا ہے۔ راجہ نے کہا کہ ام الکتاب یعنی قرآن پاک کی آیات پر اعتراض کرنا اور اپنے اعتراض کو مرکزی عدالت کے حوالے کر دینا وسیم رضوی کے منافق و منکرِ قرآن ہونا ظاہر کرتا ہے۔ قاری رمیز نے کہا کہ قرآن پاک کی حفاظت خود ربّ قدوس نے اپنے ذمہ لی ہوئی ہے اور قیامت تک قرآن میں آیات کی بات تو دور ایک اعراب بھی ہٹایا نہیں جا سکتا ہے۔ رمیز راجہ نے کہا کہ اس شخص (وسیم) نے اپنے اوپر بڑا ظلم کر دیا ہے۔ قاری رمیز راجہ نے کہا کہ قرآن پاک میں ایسا درج ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ’’ قرآن بعض کو ہدایت عطا کر دیتا ہے اور بعض کو گمراہ بھی کر دیتا ہے۔‘‘ لہذا بالکل ایسا ہی ہوا ہے کہ وسیم رضوی نے قرآن کو تعصب کی نظر سے پڑھا ہے اور نتیجہ سب کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہو چکا ہے۔