سب ضلع ہسپتال بانہال میں فزیشن ، چائلڈ سپیشلسٹ کی عدم دستیابی

0
0

مریضوں کو مشکلات کا سامنا،ہسپتال میں جلد از جلد ڈاکٹروں کی خالی اسامیوں کو پر کیا جائے : عوام
ملک شاکر

بانہال// سب ضلع ہسپتال بانہال میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔وہیں دور دراز علاقوں سے آنے والے غریب لوگوں کو یہاں تسلی بخش علاج کے بدلے میں مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ عرصہ گزر جانے کے بعد چائلڈ اسپیشلسٹ کی اسامی خالی پڑی ہوئی ہے اور محکمہ صحت ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے ،گر چہ کئی بار لوگوں نے سرکاری آفیسران سے اس مسئلے پر بات کی مگر یقین دہانیکے بغیر بانہال کی عوام کو کچھ بھی حاصل نہ ہو پایا جو کہ ایک افسوس کا مقام ہے۔تاہم بڑی بڑی کرسیوں پر بیٹھ کر محکمہ صحت کے اعلی افسران موٹی رقومات کی تنخواہوں کے بدلے میں ایک طویل عرصہ گزر جانے کے بعد بھی یہاں ایک چائلڈ اسپیشلسٹ کو تعینات کرنے میں ناکام رہے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ بچوں کو علاج کے لئے ایمرجنسی و سب ضلع ہسپتال بانہال لایا جاتا ہے مگر یہاں سے بچوں کے ماہر ڈاکٹر کی موجودگی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں وادی کشمیر کے لئے منتقل کر دیا جاتا ہے۔ قابل افسوس بات یہ بھی ہے کہ کچھ ماہ قبل کوڈ 19 کی وجہ سے لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے یہاں کے ایک قابل ڈاکٹر ہر دل عزیز اور رحم دل ڈاکٹر رحلت فرما گئے جس کا بانہال کی پوری عوام کو غم ہے مگر اس واقعہ کے بعد یوٹی سرکاری اور محکمہ صحت کی جانب سے ابھی تک ایمرجنسی ہسپتال بانہال میں ان کی جگہ کسی دوسرے فیزیشن کو تعینات نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے آج بھی یہاں مریضوں کو در در کی ٹھوکریں کھانی پڑتی ہیں۔عوام کا کہنا ہے کہ یہاں کے پریشان حال بیمار وں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جا رہا ہے۔ وہیںبانہال کے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں نے انتظامیہ اور محکمہ صحت سے اپیل کی ہے کہ سب ضلع اور ایمرجنسی ہسپتال بانہال میں ڈاکٹروں کی خالی اسامیوں کو جلد از جلد پر کیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا