تھنہ منڈی کے بھٹیلی نالہ پر پل تعمیر کیا جائے

0
0

ہم کئی برسوں سے پُل کے نام پر ووٹ دیتے آئے ہیں لیکن ہمارے ووٹ کی قیمت ادا نہ ہوئی !!
عمران خان

تھنہ منڈی؍؍ تحصیل تھنہ منڈی کے پسماندہ علاقہ بھٹیلی کے عوام کئی دہائیوں سے پل کی مانگ کرتے آئے ہیں جو تا حال پوری نہ ہو سکی۔اس سلسلہ میں لازوال سے بات کرتے ہوئے سماجی کارکنان و پنچائتی نمائندگان نے کہا کہ عوام بھٹیلی گذشتہ کئی برسوں سے پل کے نام پر ووٹ دیتے آئے ہیںاور تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے مفاد کی خاطر ، سیاسی رہنماؤں نے اپنی روٹیاں سینکنے کی خاطر اس پل کے نام پر ووٹ بٹورے ہیںلیکن اب تک ان کے ووٹ کی قیمت ادا نہیں ہو سکی۔انہوں نے مزید کہاکہ انتخابات قریب آئے تو پل کہ ساتھ ساتھ سارے گاؤں کی فلاح و بہبود پر سیاست شروع ہو ئی اور اپنے مفادکی خاطر اس گاؤں میں کئی لیڈر آئیجنہوں نے پل کی تعمیر کا وعدہ کیا لیکن مطلب نکلنے کے بعد کسی نے بھی اس گاؤں کی طرف دیکھنا گوارہ نہ کیا۔عوام کا کہنا ہے کہ اس پل کے نہ ہونے سے اسکولی طلباء کو سخت دشواریوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے اور خاص کر برسات کے موسم میں جب دریا میں پانی بڑھ جاتا ہے تو دریا کو پار کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔وہیں مریضوں اور بزگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس ضمن میںمقامی عوام نے لیفٹیننٹگورنر اور ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس طرف خصوصی توجہ دے کر محکمہ کو ہدایات جاری کی جائیں کہ بھٹیلی نالہ پر پل تعمیر کیا جائے تا کہ عوام کو راحت مل سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا