’ذاتی مفادات کیلئے لڑرہے ہیں ڈی ڈی سی ممبران‘

0
0

انکاکا مشاہرہ و پروٹوکال بڑھایا گیا تو ہم احتجاج کریں گے: آل جموں وکشمیر پنچایت کانفرنس
لازوال ڈیسک

جموں؍؍آل جموں و کشمیر پنچایت کانفرنس کے صدر انیل کمار کا کہنا ہے کہ اگر ڈی ڈی سی ممبروں کا مشاہرہ و پروٹوکال بڑھایا گیا تو جموں و کشمیر کے تمام پنچ و سرپنچ اور بلاک ڈیولوپمنٹ کونسلر سڑکوں پر آکر جموں سے دلی تک احتجاجی مارچ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر ڈی ڈی سی ممبروں کا مشاہرہ بڑھایا جائے گا تو پنچوں، سرپنچوں اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسلروں کا بھی مشاہرہ بڑھایا جانا چاہئے جو چوبیس گھنٹے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں۔موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’ہماری لیفٹیننٹ گورنر صاحب سے اپیل ہے کہ ڈی ڈی سی ممبران جو آج ان سے ملنے والے ہیں اگر ان کا مشاہرہ اور پروٹوکال بڑھایا گیا تو جموں وکشمیر کے تمام چالیس ہزار پنچ و سرپنچ اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسلر سڑکوں پر آکر جموں سے دلی تک احتجاجی مارچ کریں گے‘۔ان کا کہنا تھا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ ڈی ڈی سی ممبران جموں و کشمیر میں لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بجائے اپنے ذاتی مفادات کے لئے لڑ رہے ہیں۔موصوف نے کہا اگر ڈی ڈی سی ممبروں کا مشاہرہ بڑھایا گیا تو جموں وکشمیر کے چالیس ہزار پنچوں، سرپنچوں اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسلروں کا بھی مشاہرہ بڑھایا جانا چاہئے جو چوبیس گھنٹے لوگوں کی خدمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مرکزی وزیر داخلہ کے بہت مشکور ہیں جنہوں نے جموں و کشمیر میں تھری ٹائز سسٹم قائم کیا جس کے تحت ہمیں اپنے مفادات کی بجائے لوگوں کی خدمت کرنی چاہئے۔ان کا دعویٰ تھا کہ ڈی ڈی سی ممبروں نے پنچایت راج ایکٹ نہیں پڑھا ہے کیونکہ اس ایکٹ کے تحت ان کو پروٹوکال دیا گیا ہے۔بتادیں کہ جموں وکشمیر کے ڈی ڈی سی ممبروں نے حکومت کی طرف سے مقررہ مشاہرے اور پروٹوکال کے خلاف جموں میں گذشتہ دنوں ہڑتال کیا تھا جس کے بعد انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کے لئے مدعو کئے جانے پر ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔جموں وکشمیر حکومت نے ڈی ڈی سی ممبروں و چیئرمینوں کے لئے ماہانہ مشاہرہ مقرر کیا ہے جس کے مطابق ڈی ڈی سی چیئرمین کو ماہانہ 35 ہزار روپے جبکہ نائب چیئرمین کو ماہانہ25 ہزار روپے اور ڈی ڈی سی ممبر کو ماہانہ 15 ہزار روپے بطور اعزازی مشاہرہ ملیں گے۔حکومت نے ‘وارنٹ آف پریسی ڈنس’ میں ترمیم کر کے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے چیئرمین کو انتظامیی سکریٹریوں اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کا درجہ دیا ہے جبکہ نائب چیئرمین کو ریاست یا یونین ٹریٹری کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کے برابر رکھا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا