کشمیر اورجموں میں 15مارچ تک موسمی صورتحال دگرگوں

0
0

11تا13مارچ : برف وباراں کاامکان۰مالکان باغات،کسانوں اورزمینداروں کوماہر موسمیات سونم لوٹس کامشورہ
بارشوں کے پیش نظر باغات اورکھیتوں میںکیڑے مار ادویات کے چھڑکائو نہ کریں
سرینگر؍؍سیاحتی مقام گلمرگ میںدوران شب تازہ برف باری اورپہلگام سمیت کئی بالائی ونچلے علاقوں میں بارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کے بیچ محکمہ موسمیات نے مجموعی طورپر موسمی صورتحال غیریقینی رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں15 مارچ تک گرج چمک کیساتھ وقفے وقفے سے بارش اوربالائی مقامات پر برفباری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے علاقائی ڈائریکٹر سونم لوٹس نے15 مارچ تک موسم غیر متوقع رہنے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ11سے13مارچ تک بارش اور برفباری کاسلسلہ جاری رہے گا۔اس دوران منگل کے روز صبح سے ہی سری نگرسمیت پوری وادی میں مطلع ابروآلود رہا۔ جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات کے علاقائی ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کہا کہ15 مارچ تک موسم غیر متوقع رہے گا۔انہوں نے کہاکہ گیارہ سے تیرہ مارچ تک بارش اور برفباری ہونے کاامکان ہے۔انہوں نے کہاکہ برف وباراں کے ایام میں بانہال سے رام بن اورزوجیلا درے پر مٹی کے تودے ،پسیاں اوربرفانی تودے گرآنے کااندیشہ لاحق رہے گا،جس وجہ سے سری نگرجموں قومی شاہراہ اورسری نگرلیہہ قومی شاہراہ پرٹریف کی آمدورفت میں خلل پڑسکتاہے۔ماہرموسمیات سونم لوٹس نے کاشتکاروں اورزمینداروں کومشورہ دیاکہ وہ 15مارچ تک باغات اورکھیتوں میں ادویات وکیڑے مار ادویات کے چھڑکائو سے احتراض کریں ۔سری نگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے علاقائی ڈائریکٹر سونم لوٹس نے مزیدکہاکہ کشمیر وادی کیساتھ ساتھ صوبہ جموں میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارشیں اورکچھ علاقوں میں برف باری ہونے اورتیز ہوائیں چلنے کاامکان ہے ۔15مارچ تک کیلئے جاری موسمیاتی ایڈوائزری کے بارے میں سونم لوٹس نے کہاکہ موسمی صورتحال کوچار مختلف اقسام میں تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ایجنسیوںکوممکنہ سخت موسمی صورتحال سے پیداشدہ حالات سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔خیال رہے گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران گلمرگ سمیت کچھ بالائی مقامات پر برف باری اورمیدانی علاقوں میں ہلکی تا موسلا داربارشیں ہوئیں۔حکام نے بتایاکہ گلمرگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 37سینٹی میٹر تازہ برف ریکارڈکی گئی جبکہ کچھ میدانی علاقوں میں اس دوران وقفے وقفے سے بارشیں بھی ہوئیں۔حکام کاکہناتھاکہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سیاحتی مقام گلمرگ میں 50 سینٹی میٹر یعنی ایک فٹ 65سینٹی میٹر تک تازہ برف باری ہوئی اور گذشتہ رات یہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2ڈگری سلیشیس ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ سرینگر میں 24 گھنٹوں کے دوران 14.9 ملی میٹر بارش ہوئی۔ انہوںنے بتایا کہ گذشتہ رات قاضی گند میں کم سے کم 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور اس دوران 33.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔گذشتہ رات پہلگام میں 6.9 ملی میٹر بارش ہوئی۔کوکرناگ میں گذشتہ رات 19.7 ملی میٹر بارش ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ رات کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گذشتہ رات شمالی کشمیر میں4.4 ملی میٹر بارش ہوئی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا