تحصیل کھڑی میں محکمہ بجلی کے خلاف زوردار احتجاج، صارفین بجلی کی آنکھ مچولی سے پریشان

0
0

بجلی کی آنکھ مچولی بند کی جائے یا محکمہ تار اور کھمبے اٹھالے جائے :مظاہرین
سجاد کھانڈے

کھڑی ؍؍ضلع رام بن کے تحصیل کھڑی میں محکمہ بجلی کے خلاف لوگوں نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے جم کر نعرہ بازی کی اور دو گھنٹے تک کھڑی مہو کی رابطہ سڑک کو آمدورفت کے لئے بند کیا۔ اس مظاہرے کی سربراہی ضلع ترقیاتی کونسل رکن گلشن پروین نے کی۔ جن کے ہمراہ تحصیل کھڑی کے کئی پنچ سرپنچ، تاجر برادری اور سماجی کارکنان کے علاوہ سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔وہیں مظاہرین نے بتایا کہ بجلی محکمہ دسمبر سے ہی بجلی دینے میں ناکام رہا ہے جس سے صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ بجلی دینے میں ناکام رہا تو پھر بجلی کے بل کس چیز کے لیے بھیجے جا رہے ہیں۔ مظاہرین نے جم کر محکمہ بجلی کے خلاف ہائے ہائے اور مردہ باد کے نعرے لگائے اور مانگ کی کہ محکمہ بجلی کی آنکھ مچولی بند کرے یا بجلی کے کھمبے اور ترسیلی لائنیںاْکھاڑ کر واپس لے جائے تاکہ لوگوں کو روز روز کی اس سر دردی سے چھٹکارا مل سکے۔وہیں مظاہرین نے محکمہ پر الزام لگایا کہ محکمہ نے اپنی من مرضی اور غنڈا گردی سے کئی جگہوں پر ایک ہی گھر میں ایک سے زیادہ ایگریمنٹ کر کے رکھے ہیں جو سرا سر ناانصافی اور لوٹ کھسوٹ ہے۔اس موقع پر تحصیلدار کھڑی احتجاجی دھرنے میں پہنچے اور لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ چند ہی دنوں کے اندر ایک عوامی دربار منعقد کروائیں گے جس میں وہ تمام محکمہ کے ملازمین کو بْلا کر تمام علاقائی مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔وہیں تحصیل انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد لوگوں نے سڑک کو آمد رفت کے لئے کھولا اور احتجاج ختم کیا۔اس موقعہ پرضلع ترقیاتی کونسلر کھڑی گلشن پروین نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ لوگوں کی مشکلات کی طرف توجہ دی جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا