کشتواڑ کے دوردراز علاقہ مڑواہ میں تین رہائشی مکان خاکستر

0
0

ریڈکراس سوسائٹی کشتواڑ نے پہنچایا امدادی سامان،موسمی حالات کے پیش نظر مزید امداد کی اشد ضرورت
بابر فاروق

کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے برف پوش اور دوردراز علاقہ نوپچی مڑواہ میں آگ لگنے کی وجہ تین رہائشی مکانات خاکستر ہو گئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک مکان میں آگ لگی اور کوئی بھی شخص اس وقت گھر پر موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے ساتھ میں دو اور مکانوں کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جب مقامی لوگوں نے دیکھا تو فوراً بچاؤ کاروائی کی کوشش کی ۔ مقامی لوگوں کے علاوہ جموں وکشمیر پولیس کے کچھ اہلکار بھی اس موقع پرموجود تھے اور کافی محنت کرنے کے بعد آگ پر قابو پایا گیا لیکن جو تین مکان آگ کی لپیٹ میں آئے وہ مکمل طور پر خاکستر ہو گئے ہیںجن میں بشیر احمد لون، محمد امین لون اوت محمد شفیع لون کے مکانات شامل ہیں۔واضح رہے کہ یہ علاقہ موسم سرما میں ضلع ہیڈکوارٹر سے منقطع رہتا ہے جہاںنہ تو کوئی سڑک رابطہ اور نہ ہی کوئی مواصلاتی نظام ہے۔ اس سلسلے میںضلع ہیڈکوارٹر پر انتظامیہ کو اطلاع ملتے ہی ریڈکراس سوسائٹی کشتواڑ نے امدادی سامان بذریعہ ہوائی سروس پہنچانے کا کام شروع کیا۔ وہیںلازوال سے بات کرتے ہوئے ریڈکراس سوسائٹی کے ضلع سیکریٹری شیخ اصغر علی نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ کی ہدایت کے مطابق نوپچی علاقہ کے لیے امدادی سامان روانہ کیا گیا اور وہ سامان ایس ڈی ایم مڑواہ کے سپرد کیا گیا تاکہ ان لوگوں کو وقت پر مدد کی جائے۔ ریڈکراس سوسائٹی کے ضلع سیکریٹری کے مطابق ٹینٹ، سولر لائٹس، اشیائے خورد و نوش اور دیگر ضروری اشیاء متاثرین تک پہنچائی گئی۔ اس سلسلے میں جب نو ڈی ڈی سی ممبر مڑواہ شیخ ظفر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تین رہائشی مکانات کے نظر آتش ہونے کی تصدیق کی اور وقت پر آگ پر قابو پانے کے لیے مقای نوجوانوں اور پولیس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں نے اس بارے میں ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اور ایس ایس پی کشتواڑ سے رابطہ کیا اور ان کا دورہ مڑواہ متوقع ہے۔ انہوں نے لازوال سے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ہمارا علاقہ مڑواہ نوپچی برف سے ڈھکا ہوا ہے اور ایسے میں ٹینٹ یا کسی بھی عارضی مکان میں زندگی بسر کرنا ناممکن ہے لہٰذا انتظامیہ کو چاہیے ہے متاثرین تک مزید امداد پہنچائی جائے اور مکانات تعمیر کرنے کے لیے بھی انتظامیہ کی طرف سے مدد کی جانی چاہیے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میں نے اس سلسلے میں انتظامیہ سے رابطہ کر کے موسم سرما کی وجہ سے عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا ہے اور امید ہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ خود مڑواہ دورہ کر کے جائزہ لیںگے اور متاثرین کی مدد کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا