پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی،نعش لواحقین کے سپرد کی
ملک شاکر
بانہال؍؍ سب ضلع بانہال کے علاقہ خان محلہ میں ایک رہائشی مکان میں ایک نوجوان شخص کی لاش پنکھے سے لٹکتی ہوئی ملی جس کی شناخت رنجیت سنگھ ولد لال سنگھ ساکنہ کرول کنڈی رام بن کے طورپر ہوئی۔واضح رہے نوجوان شخص ائیر ٹیل فائبر کمپنی میں کام کر رہا تھا اور قریب ایک سال سے بانہال میں کرائے پر رہائش پذیر تھا تاہم جمعہ کے روز صبح جب اس کے ساتھیوں نے اس سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو فون پر رابطہ نہ ہو سکا اور جب انکا ڈرائیو وہاں پہنچا تو ساتھ ہی اسکے ساتھی بھی پہنچ گئے اور دیکھا کہ ان کے کمرے کا دروازہ کھلا ہوا تھا اور گیٹ بھی پہلے سے ہی کھلا ہوا تھاجہاں مذکورہ شخص کو پنکھے سے لٹکا ہوا دیکھا ۔اس سلسلے میںپولیس کو خبر دہ گئی تاہم پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور لوگوں کو یہ دیکھ کر حیرانی ہے کہ اگر خودکشی ہوتی تو دروازہ اور گیٹ کھولا نہیں ہوتا اور پنکھے سے لٹک کر پیر زمین پر نہ ہوتے اور ایسے میں کئی سوالات لوگوں کے ذہنوں کے اندر جنم لے رہے ہیں مگر پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور اب پولیس اپنے طریقے سے اس کیس کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کرے گی تاکہ سارا سچ نکل کر سامنے آئے اور اگر پردے کے پیچھے کچھ چیزوں کے چھپے ہونے کا اندیشہ ہو تو تمام چیزوں کے پردے فاش کر کے اصلیت سامنے لائی جائے گی ۔وہیںپولیس نے لاش کو سب ضلع ہسپتال بانہال لایا جہاں پر تمام لوازمات پورے کر کے انہیں اہل خانہ کے حوالے کر کے ان کے آبائی علاقہ روانہ کیا گیا۔