بانہال کے مین مارکیٹ میں چوری کی واردات

0
0

بانہال کے دکانداروں کا احتجاج ٹریفک کئی گھٹنوں تک معطل
ملک شاکر

رام بن //بانہال میں گزشتہ رات چوروں نے 15دکانوں کو لوٹ مار کر نے کی واردات کو انجام دیا جس کے خلاف دکانداروں نے جمعہ کے روز احتجاجی مظاہرے کئے جس کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک قومی شاہراہ بند رہا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کو چوروں نے پندرہ دکانوں کو لوٹ لیا جس کے بعد بانہال کے دکانداروں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوا ہے ۔ اسی سلسلے میں جمعہ کے روز بانہال قصبہ کے تمام دکانداروں نے احتجاج کر کے قومی شاہراہ کو کئی گھنٹوں تک بند کر دیا جس کے نتیجے میں ٹریفک کی آمد وررفت میں خلل پڑا۔احتجاج کر نے والے دکانداروں نے نمائندے کو بتا یا کہ چوروں نے 15دکانوں کے تالے توڑ کر نقدی اور سامان لوٹ لیا انہوں نے کہاکہ قصبہ بانہال کی یہ صورت حال ہے جہاں پولیس اور فورس اہلکا دن بدن گشت کر تے رہتے ہیں ۔وہیں ایک دکاندار پرویز احمد شیخ نے بتا یا میری دکان سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال کے بالکل سامنے ہے جو کہ مین روڈ پر ہے اس کو بھی چوروں نے لوٹ مار کر کے ساراسامان اور نقدی لے گئے ۔ وہیں آج دکانداروں نے احتجاج کے طور پر اپنی اپنی دکانیں نہیں کھلی اور جموں سرینگر قومی شاہراہ کو بھی بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے ٹریفک نظام میں بری طرح خلل پڑا ۔ انہوں نے چوری کے اس بڑے واقعے کا ذمہ دار پولیس اور سول انتظامیہ کو قرار دیا ہے ۔ ایک اور دکاندار نے بتا یا بانہال میں چوری کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس طرح کے وا قعات ماضی میں رونما ہوتے رہتے ہیں لیکن پولیس نے مجرموں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے اب جبکہ اتنا بڑا واقعہ رونما ہوا ہے لیکن پولیس ابھی تک کسی بھی چور کو پکڑ نے میں ناکام رہی ہے ۔ وہیں احتجاج کر نے والے دکانداروں نے پولیس پر الزام عائد کر تے ہوئے کہا کہ پولیس قصبہ کی حفاظت کو یقینی بنا نے میں پوری طرح ناکام ہو رہی ہے ۔اس سلسلے میں ایک پولیس عہدیدار سے رابطہ کیا گیا تو انہو ں نے بتا یا کہ با ضابطہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیشی کا روائی عمل لائی گئی ہے اور بہت جلد چوروں کی شناخت کر لی جا ئے گی اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کر کے مقدمہ درج کیا جا ئے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا