پونچھ میںہزارابردار ی کے ساتھ انجمن جعفریہ پونچھ کا اظہار افسوس
اعجازالحق بخاری ؍ شہزاد بٹ
پونچھ ؍؍ پڑوسی ملک پاکستان میں کوئٹہ کے شہر مچھ میں ہزارہ برادری کی 11 شیعہ نے حیدر کرار کو استکبارو و استعمار کے کاندھے دائش دہشت گردوں نے بہ رحمانہ طریقے سے شہید کر دیا۔ اسی سلسلہ میں انجمن جعفریہ پونچھ نے بعد نماز جمعہ ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی صدارت امام جمعہ و جماعت سید ظہور حسین نقوی نے کی انجمن جعفریہ پونچھ اس اس سانحہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ہم پاکستان حکومت کے اعلی عہدے داروں سے اپیل کرتے ہیں کہ کہ وہ ان شہادتوں پر صرف اظہار افسوس نہ کریں بلکہ جلد سے جلد ظالموں کو قرار واقعی سزا دلوائیں۔ اور آئندہ اس طرح کے حادثات رونما نہ ہونے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ہم ان شہادتوں کی تعزیت و تسلیت سرکاری آقا امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ شریف کی خدمت اقدس میں پیش کرتے ہوئے روح شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا گو ہیں ۔