وی ڈی سی ممبرا کی بندوق سے حادثاتی طور پر چلنے والی گولی کے لی لڑکے کی جان
محمد اشفاق / بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑ کی تحصیل درابشالہ کے انتہائی دور دراز علاقے کنتواڑا کی پنچایت چریانہ میں ایک نابالغ لڑکا وی ڈی سی ممبرا کی بندوق سے چلنے والی گولی کا شکار ہو کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھٹنہ حڑیانہ گاؤں سے تعلق رکھنے والا 08 سالہ امت کمار والد اوم پرکاش اپنے دوست ساہل کی سروس رائفل سے کھیل رہے تھے، لیکن حادثاتی طور پر بندوق کا ٹریگر دب جانے کی وجہ سے چلنے والی گولی نے امت کامر کو جا لیا اور ان کی ان میں اس کا خاتمہ کر دیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی نزدیک ترین پولیس چوکی سے نفری روانہ کر دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچتے ہی لاش اور بندوق کو قبضے میں لیکر کاروائی شروع کر دی۔