کشتواڑ کے شہر و گام میں بارشوں کا قہر جاری

0
0

چھچھا کشتواڑ کی ’رحمت‘بارشوں کی نذر
محمد اشفاق /بابر فاروق

کشتواڑ؍؍ جموں و کشمیر میں پچھلے کئی دنوں سے ہو رہی بارش اور برف باری نے جہاں ایک طرف قومی شاہراہ کو ناکارہ بنا کر عوام کو مشکل میں ڈالا ہے وہیں مختلف مقامات پر لوگوں کے آشیانوں کو بھی اْجاڑ کر رکھ دیا ہے۔ ضلع کشتواڑ میں بھی کئی مقامات پر سڑکیں بند ہو چکی ہیں اور لوگوں کو آمدورفت کا سلسلہ تھم چکا ہے اور کئی مقامات پر رہائشی مقامات کو بھی حالیہ بارشوں سے نقصان پہنچا ہے۔ ضلع کشتواڑ کے دوردراز علاقہ چھچھا ناگسینی سے تعلق رکھنے والے محمد رفیق ولد محمد اسلم جو موجودہ وقت میں علاقہ پلماڑ میں نلصر کے مقام پر اپنے کمسن بیٹی عائشہ بانو کے ساتھ رہاش پزیر تھے۔ چھچھا سے تعلق رکھنے والے محمد رفیق اپنے مال مویشیوں کو پالنے کے لیے نلصر کے مقام پر رہاش پذیر تھے۔ ان کو کیا معلوم تھا کہ اپنے گھر کو چلانے کے لیے اتنا دور جا کر محنت کرنا ان کے گھر کو اندھیرے میں دھکیل دے گا۔ گزشتہ شب تیز بارش کی وجہ سے ان کا عارضی مکان ان کے اوپر آ گرا جس کی وجہ سے محمد رفیق اور ان کی کم سن لڑکی اس کی زد میں آ گئے۔ پاس میں رہنے والے لوگوں نے بچاؤ کاروائی شروع کی اور تقریباً تین گھنٹوں کی مشقت کے بعد انکو باہر نکالا گیا۔ اس دوران عائشہ بانو دم توڑ چکی تھیں اور محمد رفیق کو بھی زخمی حالت میں پایا گیا اور دونوں کو ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا جہاں سے آج صبح عائشہ بانو کی نعش کو لواحقین کے سپرد آخری رسومات کے لیے کیا گیا اور محمد رفیق کو بھی ضروری علاج و معالجہ فراہم کیا گیا۔ ضلع کشتواڑ کے دور دراز علاقہ مسو پاڈر میں بھی بودھ راج ولد نند رام نامی شخص کے رہائشی مکان کو پتھر گرنے سے نقصان ہوا تاہم اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مکان کو کافی نقصان ہوا ہے۔لازوال سے بات کرتے ہوئے عائشہ بانو کے لواحقین نے کہا کہ مقامی لوگوں کے علاوہ ہماری کسی نے مدد نہیں کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا