آسمانی بجلی گرنے سے لور دہار گلون کے عبدالرحمان کا گھاس جل کر راکھ میں تبدیل

0
0

سرفرازقادری

مینڈھر؍؍سب ڈویژن مینڈھر کے بلالک بالاکوٹ کی پنچائت لور دھار گلون اچانک آسمانی بجلی گرنے سے دہار گلون کے رہائشی عبدالرحمان ولد فضل حسین کا گھاس جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ۔انہوں نے کہا کہ جب بجلی گری گھاس کو فوراً آگ لگ گئی ۔لوگوں نے جائے واردات پر پہنچ کر آگ بجھانے کی بہت زیادہ کوشش کی پر آگ زیادہ ہی زور پکڑ گئی اور نہ بجھی جب تک پورا گھاس جل کر راکھ ہوگیا اس شخص نے کہا کہ میں غریب آدمی ہوں یہ سرحد ایریاہے ایک توگولے تنگ کرتے ہیں دوسرا اس علاقہ میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بہت ساری مشکلات درپیش آتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب میرے گھاس میں آسمانی بجلی گرنے سے آگ لگی تو گرد و نواح کے لوگ جائے واردات پر پہنچے لیکن آگ قابو سے باہر ہوگئی اور پورا گھاس جل گیا ۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی یہ بھی رہی کہ سڑک کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے یہاں فائر برگیڈ بھی نہ پنچ سکی ۔انہوں نے کہا کہ میں انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ معاوضہ دیا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا