اٹھ جنوری کومزید مقامات پہ ہوگاڈرائی : ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ
اعجازالحق بخاری ؍ شہزاد بٹ
پونچھ ؍؍ آج یہاں پونچھ ضلع ہسپتال میں سخت سکیورٹی حصار و مکمل حفاظتی تدابیر کے درمیان ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادوو ، سی ایم او پونچھ ، سپریڈنٹ ہسپتال پونچھ کی موجودگی میں کوویکسین کا پہلا ڈرائی رن کیا گیا ۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادوو نے کہا آج کورونا ویکسین کا ڈرائی رن ضلع ہسپتال پونچھ ، سب ضلع ہسپتال مینڈھر ،ہسپتال منڈی میں کیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اٹھ تاریخ کو مذید دور دراز علاقہ جات کے ساتھ باقی ماندہ جگہوںپر ڈرائی رن کیا جائے گا ْ۔ انہوںنے کہا اس کا مقصد جب ویکسین آجائے تو خود کواُس کے لئے مکمل طور پر تیار کرنا ہے ۔ تاکہ و یکسین آنے سے کیا پریشانیاں آسکتی ہیںاُن کا جائزہ لیا جاسکے ۔انہوںنے کہا کہ پہلے مرحلے میں فرنٹ لائین ورکرر ہیلتھ ورکر ز کی ویکسییشن کی جائے گی ۔ بعدازاں پولیس و میونسپلٹی ، رونیو وغیرہ پھر پچا س سال سے زائد لوگوں کی اور اُس کے بعدتمام لوگوں کے لئے یہ مہیا ہوگی ۔