مشکور احمد
رامبن؍؍تحصیل پوگل پرستان سرپنچ آلنباس شمیم اختر وانی نے ضلع انتظامیہ رامبن سے اپیل کی ہے کہ حالیہ برفباری کی وجہ سے رابط سڑکیں تحصیلپوگل پرستان صدر مقام اکھڑہال سے آلنباس ،ہوچک بند پڑی ہیں اس کے علاوہ علاقے میں بجلی و پانی کی سپلائی منقطع ہوگی ہر کو جنگی سطح پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ہسپتالوں میں دوایوں کا ذخیرہ رکھا جائے تاکہ برفباری کے پیش نظر لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اور پی ایچ سی آلنباس میں عملہ فراہم کروایا جائے اور پوگل پرستان میں گیس کی کمی کو دور کیا جائے اور جو راشن ذخیرہکیا گیا ہے وہ عوام میں تقسیم کیا جائے تاکہ عوام کو راشن کے چلتے کوئی پریشانی نہ ہو اور انتظامہ سے گزارش کی جاتی ہے کہ آدھار کارڈ بنوانے کیلئے ایک سنٹر آلنباس میں کھولا تاکہ جو معزور ہیں اْنکا آدھار کارڈ بھی بن سکے۔