حق انصاف کونسل نے یوٹی سطح پر نئی رہنما کمیٹی تشکیل دی

0
0

ریاستی ایگزیکٹیو نے پرانی تمام اکائیوں کو تحلیل کر دیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍حق انصاف کونسل کے ریاستی ایگزیکٹو نے بدھ کے روز کونسل کا ایک اجلاس منعقد کیا اور اپنی موجودہ ریاستی اور ضلع باڈیوں کو فوری طور پر تحلیل کردیا۔ اسی دوران بتایا گیا کہ یوٹی سطح پر نئی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ ریاستی صدر کی پیشگی رضامندی کے ساتھ محمد معشوق نے کہا ، ’بلاک کی سطح تک حق انصاف کونسل کے تمام موجودہ ادارے فوری طور پر تحلیل ہو چکے ہیں‘۔ انہوں نے اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ایچ آئی سی موجودہ اداروں کی جگہ ایک نئی ٹیم کو تشکیل دیا جا رہا ہے۔ دریں اثناء ایک اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو پالیسی بنانے کا اعلیٰ ادارہ ہوگی۔ اسٹیرنگ کمیٹی کے ممبروں کی فہرست میں ایڈوکیٹ سید ذیشان چیف سرپرست ، ایڈوکیٹ یاسر خان ، ایڈوکیٹ ذوالقرنین چوہدری ، ایڈوکیٹ منظور الحق وانی ، ایڈوکیٹ مرتضیٰ اقصر ، عبدالقیوم وانی ، دنیش شرما ، ابرار ، عادل بٹ ، منصور اویس ، منندر سنگھ ، مہراج الدین بھٹ ، ایڈوکیٹ جمیل چوہدری ، ایڈوکیٹ الیاس خواجہ ، ایڈوکیٹ ایاز اقبال پریہار ، جاوید لون ، گرجیت سنگھ ، محمد معشوق ، ساجد ارائی ، سفیر علی ، اخلاق محمود ، کامران علی ، طاہر مصطفی ملک ، شیخ ضمیر ، شفقت یٰسین شامل ہیں۔اس کے علاوہ اسٹیئرنگ کمیٹی جموں وکشمیر کے مختلف شعبوں اور طبقہ جات سے تعلق رکھنے والے نامور افراد موجود شامل کیے گئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا