لوگوں کے درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کرنا وقت کی ضرورت: اشتیاق احمد لون
مشکور احمد
رام بن؍؍جموں و کشمیر میں موسم کے کروٹ بدلنے کی وجہ ضلع رام بن کے دوردراز پہاڑی علاقوں جن میں راج گڑھ، کمیت، درمن، گھاڑی، بڑتْند، حالہ دھندراٹھ وغیرہ شامِل ہیں میں بھاری بارش و برفباری کی وجہ سے کئی رہائشی مکانات منہدم ہو گئے ہیں تو کہیں مکانات میں شگاف پڑ گئے ہیں جو ناقابل رہائش ہو گئے ہیں ۔اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے سر پنچ پنچایت گھاڑی اشتیاق احمد لون نے بتایا کہ جن لوگوں کے مکان ناقابل رہائش ہو گئے ہیں۔ ان کو سرکاری امداد فراہم کی جانی چاہئے تاکہ متاثرین کو کسی قسم کی مشکلات سے نہ گزرنا پڑی ۔اس کے علاوہ لون نے بتایا کہ موسم میں خرابی کی وجہ سے پانی و بجلی سپلائی کی ساتھ ساتھ سڑک رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے جس کو فوری بحال کرنے کی ضرورت ہے تاکہ لوگوں کی زندگی پٹڑی پو لوٹ آئے ۔مسٹر لون نے بتایا کہ بھاری برف برفباری کی وجہ سے کئی پھلدار درخت بھی ٹوٹ گئے ہیں اور یہی پھل دار درخت سینکڑوں لوگوں کا ذریعہ آمدن تھے لحاظہ ٹوٹے ہوئے پھل دار درختوں کے نقصان کا بھی معاوضہ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔