پنچ ایاز حسین کی موت پر نسیم گلابگڑھی کا اظہارِ تعزیت

0
0

طیب رضا جیلانی

مہور؍؍تحصیل مہور کے علاقہ شجرو سے تلعق رکھنے والے نوجوان پنچ ایاز حسین کی اچانک موت پر سماجی کارکن اور بزم وادی انس گوجری ادب مہور کے صدر نسیم گلابگڑھی نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اج ‘لازوال’ سے بات کرتے ہوئے کہا کے نوجوان پنچایت شجرو بی کے وارڈ نمبر چار کے پنچ تھے پچھلے ایک ہفتہ سے جموں کے میڈیکیل ہسپتال بکشی نگر میں داخل تھے اور کل صبح کے گیارہ بجے اچانک اس دار فانی کو خیر باد کہہ کر ہمیشاں کے لئے ہم سے جدا ہو گئے۔نسیم گلابگڑھی نے کہا نوجوان نہایت ہی شریف اور ہوشیار تھے اچانک موت کا سن کر ہر آنکھ آبشار اور علاقہ شجرو میں ماتم چاہ گیا اج بعد دوپہر ان کے آبائی گاؤں سولی میں نماز جنازہ ادا کیا گیا.نسیم گلابگڑھی نے بتایا کے نوجوان پنچ ایاز حیسن میرے مامو ذاد بھائی تھے اور این سی کے سینر لیڈر کالا خان کے بیٹے تھے۔نسیم گلابگڑھی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی جتاتے ہوئے نوجوان کی مغفرت کی دعا کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا