ڈوڈہ تا ملوانہ جاگیر رابطہ سڑک، امید اور نا امیدی کا سبب

0
0

موسم سرما، اور برسات کے آتے ہی نالیوں اور تالابوں کی شکل اختیار کر لیتی ہے
فرید احمد نائک

ڈوڈہ؍؍ضلع ڈوڈہ کے دیہات میں مختلف ایجنسیوں کے ذریعے سے تعمیر کی جانے والی رابطہ سڑکیں، عوام کے لیے بدستور درد سر بنی ہوئی ہیں۔ کئی دہائیوں سے زیر تعمیر یہ سڑکیں اکثر موسم سرما اور برسات کے موسم میں تباہی کی شکار ہو جاتی ہیں۔ اور عوام ان پہ رخت سفر باندھنے سے پہلے ہی اپنے سر پہ کفن باندھ لیتے ہیں، اور دوران سفر ایک عجب سی غیر یقینی صورتحال سے دو چار رہتے ہیں۔ڈوڈہ تا ملوانہ جاگیر رابطہ سڑک بھی ان ہی سڑکوں میں سے ایک ہے جو عوام کے لیے مسلسل پریشانیوں کا باعث بنی ہوئی ہیں، علاقہ سراز کی درجنوں پنچایتوں اور چالیس ہزار سے زائد عوام کے زیر استعمال رہنے والی یہ سڑک حالیہ برف باری کے سامنے بھی مکمل طور پر گھٹنے ٹیک چکی ہے۔ برف باری کی وجہ سے اس سڑک پر درجنوں مقامات پر تالاب اور نالیاں معرضِ وجود میں آ چکی ہیں جن کی وجہ سے اس سڑک پر گاڑیاں چلانے والوں اور مسافروں کے لیے انتہائی خطر ناک صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔اطلاعات کے مطابق ضلع ہیڈ کوارٹر ڈوڈہ کو سراز جیسے وسیع علاقے کے درجنوں دیہات سے جوڑنے والی یہ سڑک انتہائی خطرناک حد تک ٹوٹ پھوٹ کی شکار ہو چکی ہے۔ چند ماہ قبل ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ ساگر ڈی ڈائفوڈ نے اس سڑک کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد سڑک کی تعمیر میں لاپرواہی برتنے والے دو ملازمین کو معطل کرنے کے احکامات صادر کئے تھے، لیکن ضلع ترقیاتی کمشنر کی ذاتی مداخلت کے باوجود بھی اس سڑک کا حال بد سے بدتر ہوتا جا رہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا