’ہم لوگ پیاسے خود بھی تو مر جائیں گےساتھ میں ہمارا مال مویشی بھی مر جائے گا‘

0
0

سرحدی تحصیل منکوٹ کے چھجلہ لور کی عوام نے محکمہ جل شکتی کیخلاف زور دار احتجاج کیا،کئی روزسے پانی نایاب
سرفرازقادری

مینڈھر؍؍سب ڈویژن مینڈھر کے بلاک منکوٹ کے چھجلہ گائوں میں پانی کی قلت کی وجہ سے چھجلہ کی عوام نے احتجاج کیا اور کہا کہ گذشتہ کئی عرصہ سے مسلسل خشک سالی کی وجہ سے بیشتر قدرتی چشمے مکمل طور پر خشک ہو چکے ہیں اور بعض میں پانی کی سطح میں بتدریج کمی ہوتی جا رہی ہے۔جس کی وجہ سے سرحدی علاقہ کی غریب عوام صاف پانی کے لئے تڑپ رہی ہے۔اور متعلقہ محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی عوام پینے کے صاف پانی کی بوند بوند کیلیے ترس رہی ہے ۔محکمہ پی ایچ ای کی ناقص کارکردگی سے تنگ آکر سرحدی تحصیل منکوٹ کے چھجلہ لور کے لوگوں نے پانی کی ہاہا کار کو دیکھتے ہوئے محکمہ پی ایچ ای کے اعلی افیسران اور متعلقہ ملازمیں کے خلاف چھجلہ لور میں احتجاج کرتے ہوئے زور دار نعرے بازی کی ان کا کہنا تھا کہ یہاں پر پانی کی نہایت ہی کمی ہے اور آفیسران کو کہنے کے باوجود انھوں نے پانی کا کوئی بندو بست نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی حالت رہی کہ آفیسران نے پانی کا کوئی بندو بست نہ کیا تو ہم نکل مکانی کرنے کے لئے تیار ہو جائیں گے جس کے لئے انتظامیہ کسی بھی وقت تیار رہے۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ کئی روز سے پانی کی سپلائی متعلقہ ملازمین کی طرف سے نہیں دی جا رہی ہے جس کے لئے ہمیں احتجاج کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔انھوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادوسے اپیل کی کہ فوری طور پانی کا کوئی بندو بست کیا جائے ورنہ ہم لوگ پیاسے خود بھی تو مر جائیں گئے ساتھ میں ہمارا مال مویشی بھی مر جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ہمیں پانی نہیں دیا جا رہا ہے اگر محکمہ کے ملازمین وقت پر ڈیوٹی دیں تو ہفتے میں ایک دن تو پانی آرام سے مل سکتا ہے لیکن متعلقہ محکمہ کے ملازمین کی یہ حالت ہے کہ چشموں پر پانی کم ہونے کے بعد ملازمین نے علاقہ میں آنا ہی چھوڑ دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقہ کے اندر فوری طور ایک ٹینکر پانی کا لگایا جائے تاکہ لوگوں کو وقت پر پانی دستیاب ہو سکے۔ورنہ ہم لوگ بہت جلد گھروں کو چھوڑ کر کسی محفوظ جگہ پر جانے کے لئے مجبور ہو جائیں۔اس چہز کو دکھتے ہوئے ایم ڈی ایم مینڈر ڈاکٹر ساھل جنڈیل اور ایس ڈی پی او ظہر عباسی جعفری اور ایس ایچ او منظور کوہلی موقعہ پر گئے اس دوران سرحدی علاقہ کی عوام نے اپنی فریاد ان کے سامنے رکھنے کے بعد انتظامیہ مینڈھر نے عوام کو اس بات کی یقین دانی کروائی کہ متعلقہ محکمہ سے بات کر کے جلد پانی دستیاب کروایا جائے گا۔اس کے بعد عوام نے احتجاج ختم کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا