فوج کی جانب سے کشتواڑ میں طبی کیمپ کا انعقاد

0
0

ایک ہزار سے زائد لوگوں نے کی شرکت ،276مویشیوں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا
لازوال ڈیسک
کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑ کے چھاترو اور شیر گواری میں فوج کی جانب سے ایک طبی اور ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں مقامی عوام کو ادویات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کووڈ انیس سے وابستہ کٹس بھی تقسیم کی گئیں ۔وہیں طلباء میں اسٹشنری بھی تقسیم کی گئی اور ایک والی بال میچ کا انعقاد بھی کیا گیا ۔ اس موقع پر 1187لوگوں کے ساتھ ساتھ 235بچوں نے بھی شرکت کی ۔وہیں ویٹرنری کیمپ میں276مویشیوں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا ۔ اس ضمن میں مقامی عوام نے فوج کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا بھی کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا