این سی پی یوتھ اکائی نے شرد پوار کا جنم دن منایا

0
0

انجینئر ریشی نے کہا پوار ایک سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍این سی پی کی یوتھ اکائی نے پارٹی چیف شرد پوار کے جنم دن کو جوش و خراش کے ساتھ جموں میں منایا ۔ اس موقع پر قومی جوائنٹ سیکریٹری اور ترجمان انجینئر ریشی کو ل کلم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پوار ایک سلجھے ہوئے سیاستدان ہیں جو اپنی سادگی سے خوب جانے جاتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ پوار عوامی مسائل و مشکلات سے وابستہ رہتے ہیں جن کی خصوصی توجہ کسانوں پر رہتی ہے ۔اس دوران پارٹی کے تمام کارکنان نے شرد پوار کو جنم دن کی مبارک باد پیش کی اور بچوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔اس موقع پر ٹی کے کول ، آر ایس بلوریہ و دیگران بھی موجود رہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا