کرنل پرتھپال سنگھ ایک سو سال کے ہوگئے ،تینوں افواج میں اپنی خدمات انجام دی ہیں

0
0

1965ئ؁ کی جنگ میں کی تھی شمولیت ،فوج نے ان کی خدمات کو سراہا
لازوا ل ڈیسک

جموں؍؍کرنل پرتھپال سنگھ جن کا تعلق چندی گڑھ سے ہے نے ہندوستا ن کی تینوں افواج یعنی ایئر فورس،نیوی اور آرمی میں اپنی خدمات انجام دی ہیں اپنی عمر کے ایک سو ویں سال میں داخل ہو گئے ہیں ۔ موصوف نے انڈین ایئر فورس میں بطور فائٹر پائلٹ شمولیت کی تھی اور بعد میں انڈین نیوی میں بطور نیول افسر منتقل ہوئے اور فوج میں بھی گنری اسٹاف کورس کر کے بطور گنری انسٹرکٹر تعینات ہوئے ۔انہوںنے 71میڈیم ریجمنٹ کی کمانڈ سنبھالی اور 1965میں پاکستان کے خلاف جنگ میں بھی شامل ہوئے بعد ازاں انہوںنے آسام رائیفل سیکٹر میں بھی اپنی خدمات انجام دیں اور اب اپنی عمر کے ایک سو سال میں داخل ہو گئے ہیں ۔ اس ضمن میں فوج کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا