درابشالہ اے سے 15 جب کہ درابشالہ بی سے 11 امیدوار میدان میں
محمد اشفاق
کشتواڑ ؍؍ضلع کشتواڑ میں ضلع ترقیاتی کونسل کے امیدوار پوری آب و تاب کے ساتھ میدان میں اتر چکے ہیں اور ووٹران کو اپنی طرف مائل کرنے کے لیے اپنی پوری قوت اور وسائل کو جھونکنے میں مصروف عمل ییں۔تحصیلدار درابشالہ کے دفتر سے ملنے والی معلومات کے مطابق درابشالہ اے ( سروڑ ) سے 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا لیے ہیں۔ ان امیدوں میں گلزار حسین متو (آزاد) محمد اقبال وانی ( نیشنل کانفرنس) ٹھاکر دیوان چند ( کانگریس) محمد اظہر الدین (اپنی پارٹی) طارق حسین (آزاد) محمد اسلم (نیشنل پینتھرز پارٹی) محمد رفیق (آزاد) ونیت سنگھ (آزاد) شاہد رشید (آزاد) راشد اقبال (آزاد) اشوک کمار پریہار (بھاجپا) غلام حسین (آزاد ) سوامی راج (آزاد) اشوک کمار (آزاد) اور مہندر سنگھ (آزاد) نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
درابشالہ بی سے :۔
ہنس راج (کانگریس) ، دلندر سنگھ بلوریہ این (این سی) ہنس راج (کانگریس) محمد سلیم (آزاد) محمد امین زرگر (پینتھرز پارٹی) محمد حنیف (آزاد) انل کمار (آزاد) رگھو ناتھ (آزاد) اوم راج ( نیشنل عوامی پارٹی) سنجے کمار (بھاجپا) اور جے پرکاش ( آزاد امیدوار) نے فارم جمع کروانے ہیں۔واضح رہے کہ دونو حلقوں میں نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 03 دسمبر ہے اور پولنگ 16 دسمبر کو ہوگی۔کاغذات نامزدگی جمع کروائے والے امیدواروں میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے لیکن بڑی پارٹیوں کی طرف سے کسی بھی نوجوان کو مینڈیٹ نہیں دیا گیا ہے جو کہ نوجوان کارکنوں کے تئیں پارٹیوں کے خلوص پر سوالیہ نشان ہے۔