بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اپنی تجوریاں بھرنے میں مشغول!

0
0

ٹیکس کے نام پر گائوں اور شہر میں بی ایم سی کی وصولی سے عوام پریشان
ساجد طفیل لون

بھدرواہ ؍؍بھدرواہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے گائوں دیہات میں دوکانداروں سے سرکاری ٹیکس کے نام پر جب دوکانداروں سے وصولی کرنی شروع کی تو وہاں کے سرپنچ شیخ ارشاد احمد اور سرپنچ یاسر کی سربراہی میں محکمہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔اب شہر میں محکمہ بھدرواہ مونسپل کمیٹی کے ملازم صبح صبح لوگوں کے گھروں کے باہر نظر آتے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق سماجی کارکن شیخ مشتاق نے کہا کہ کروناوائیرس کی وبائی بیماری نے بھدرواہ کا کاروبار ختم کردیا ہے ۔لوگ دو وقت کا کھانے جوڑنے کے چکر میں پریشان ہیں ۔ایسے میں بی ایم سی کی طرف سے پورے سال کا ٹیکس ایک ساتھ دینے کو کہا جارہا ہے اور جو ایک دیہاڑی دار مزدور کے بس کی بات نہیں ہے۔ ایک تو پہلے ہی آئے روز کھانے کی عشیاوں میں اس قدر اضافہ ہوا ٓرہا ہے کہ غریب آنے والے دنوں میں دالیں تیل بھی اس کے بجٹ سے باہر ہوگا ۔تیل کا ایک کانستر جو ایک مہینہ قبل پندرہ سو کا لیا تھا آج دوہزار سے اوپر ہو گیا ہے ۔اس لیے ہماری مرکزی سرکار سے اپیل ہے کہ وہ ان بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو کریں جس سے ایک غریب بھی زیادہ نہیں تو دو وقت کی روٹی کھا سکیں ایسے میں جو ٹیکس کا سلسلہ بھدرواہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے دیہات میں اور بھدرواہ میونسپل کمیٹی نے شہر بھدرواہ میں شروع کیا ہے۔ اس کو بند کیا جائے اور پہلے سے ہی پریشان کاروباری عوام کو اور پریشان نہ کیا جائے یہی ہماری سرکار سے گزارش ہے کہ وہ یہ ٹیکس کے نام پر غریب عوام کو اور مزید مشکلات سے دو چار نہ کرے سرکار کا کام ہے ۔حالات دیکھ کر عوام کو راحت دینا نہ کہ ان پر نیے نیے ٹیکس لگا کر پرشان کرنا ہے شیخ نے کہا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا