بی ڈی سی انتخابات کے حوالے سے دوسرے مرحلے کے تحت بانہال میں ووٹ ڈالے گئے

0
0

ملک شاکر

بانہال ؍؍ ڈی ڈی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت ضلع رامبن میں ووٹ ڈالے گئے اور لوگوں نے اپنے ووٹ کا استعمال کر کے اپنے پسند دیدہ امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالے تاہم سب ضلع بانہال میں بھی بانہال A اور بانہال B کے پنچایتی حلقہ انتخابات میں ووٹ ڈالے گئے جس میں ووٹران نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا اور اپنے امیدواروں کے حق میں ووٹ ڈالے ووٹنگ کا عمل صبح سے ہی شروع ہو چکا تھا ۔تاہم سردی کے باوجود بھی لوگوں نے ڈی ڈی سی انتخابات کے حوالے سے اپنے ووٹ ڈالے اور ضلع و تحصیل انتظامیہ کے آفیسران نے بھی مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا ۔ ہر ایک پولنگ سٹیشن پر انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی عملے کی تعیناتی عمل میں لائی جا چکی تھی تاکہ انتخابات کے دوران کسی بھی قسم سے عمل میں خلل پیدا نہ ہو سکے اور اس طرح سے بانہال A میں 66.93 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی جبکہ بانہال B میں 65.45 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی اور اس کے ساتھ ہی ڈی ڈی سی انتخابات کا عمل بانہال بانہال A اور بانہال B میں اختتام پذیر ہوا اور اب ڈی ڈی سی انتخابات کے حوالے سے نتائج آنے کا ان امیدواروں کو انتظار باقی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا